ETV Bharat / bharat

Meeting on Covid Cases in Delhi قومی دارالحکومت میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات پر ہنگامی میٹنگ

قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی۔ وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ ہم نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ہم نے تمام اسپتالوں کو کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے الرٹ پر رکھا ہے۔

قومی دارالحکومت میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات پر ہنگامی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 9:31 PM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت نے قومی دارالحکومت میں کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ قومی دارالحکومت میں کووڈ کو لے کر کوئی گھبراہٹ کی صورتحال نہیں ہے، لیکن ہم دہلی اور دیگر ریاستوں میں بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے بتایا کہ ہم نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ہم نے تمام اسپتالوں کو کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے الرٹ پر رکھا ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھاردواج نے کہا کہ حال ہی میں کووڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک موک ڈرل کی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ جمعہ کو محکمہ صحت کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ حکومت کورونا ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Preparation In JK کورونا سے نمٹنے کی خاطر 41 سرکاری ہسپتالوں میں3280 بستر مخصوص

انہوں نے کہا کہ ہم چوکس ہیں۔ اگر ہمیں اس صورت میں مزید علامات ملتی ہیں تو ہم تیاریوں کو مزید بڑھائیں گے۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور موجودہ صورتحال کے مطابق اس پر رہنما اصول جاری کرے گی۔ حکومت کورونا ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.