ممبئی ہائی کورٹ نے پیر کے روز طبی وجوہات کی بنیاد پر انقلابی شاعر و سماجی کارکن ورا ورا راؤ کی چھ ماہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
عدالت نے انہیں اس شرط پر ضمانت دی ہے کہ وہ ممبئی ہی میں رہیں گے اور تفتیش کے لیے حاضر رہیں گے۔
واضح رہے کہ یکم جنوری 2018 کو بھیما کورے گاؤں میں ہوئے تشدد کے الزام میں تیلگو شاعر اور سماجی کارکن کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس تشدد میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی تھی۔