ETV Bharat / bharat

گجرات میں کورونا کے گیارہ ہزار نئے کیسز - آر ٹی پی سی آر جانچ

گجرات میں گذشتہ 31 مارچ سے مسلسل تیزی کا دور شروع ہوا ہے۔ کل 10240 نئے کیسز اور 110 اموات درج کی گئی تھیں۔

New corona cases
کورونا کے گیارہ ہزار نئے کیسیز
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 10:56 PM IST

گجرات میں کورونا کی خطرناک صورت حال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے میں اس کے انفیکشن کے ریکارڈ 11403 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو اب تک کسی ایک روز میں سب سے زیادہ ہیں اور اس دوران مزید 117 اموات درج کی گئی ہیں۔

آج لگاتار 20ویں دن نئے معاملات کا نیاریکارڈ بنا۔ فعال کیسز ایک دن میں سات ہزار سے زیادہ کی اچھال کے ساتھ 68 ہزار کے پارجا چکے ہیں۔ گزشتہ چھ روز سے فعال کیسز میں روزانہ چارہزار یا اس سے زیادہ کا اضافہ ہورہا ہے۔

گذشتہ 31 مارچ سے مسلسل تیزی کا دور شروع ہوا ہے۔ کل 10240 نئے کیسز اور 110 اموات درج کی گئی تھیں۔ احمد آباد اور سورت سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

آج 23 اموات احمدآباد، 30 سورت، 10 راجکوٹ، 11 وڈودرا، چھ سریندر نگر اور سات جام نگر میں ہوئی ہیں۔ احمد آباد، سورت، وڈودرا اور راجکوٹ اضلاع میں بالترتیب 4258 (صرف میٹرو شہروں میں 4207)، 2363 (صرف میٹرو شہروں میں 1879)، 615 (صرف میٹرو شہروں میں 426) اور 761 (صرف میٹرو شہروں میں 663) نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ جام نگر شہر میں 279 اور دیہی علاقوں میں 110 اور ضلع مہیسانا میں مجموعی 418، پاٹن 145، بناسکانٹھا میں 195، بھروچ 169 اور ضلع بھاو نگر میں 215 (میٹروشہرمیں 124)، کچھ 124، ضلع تاپی میں 109، داہود 105 اور آنند میں 99 معاملے سامنے آئے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 5494 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔ مجموعی طور پراب تک چار لاکھ 11 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: دہلی میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی مزدوروں کی واپسی جاری

ریاستی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3981 افراد کو اسپتال سے فارغ کیا گیا۔ فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 68754 ہوگئی ہے جن میں 341 افراد وینٹیلیٹر پر ہیں۔

یکم اپریل سے ریاستی حکومت نے کسی بھی ریاست سے آنے جانے والوں کے لئے آر ٹی پی سی آر جانچ کی منفی رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔ بیرونی ریاستوں سے آنے والے ہر مسافر کی گہری اسکریننگ کی جارہی ہے۔ جانچ رپورٹ نہ لانے والوں سے 800 روپے فیس لے کر ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور دیگر مقامات پر ان کی جانچ کی جارہی ہے اور مثبت آنے پر انہیں ادارہ جاتی قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.