الیکشن کمیشن Election Commission کی جانب سے ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات UP Assembly Election کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ ضلع بریلی میں سبھی 9 اسمبلی نشستوں پر دوسرے مرحلے میں انتخاب ہونا طے ہے۔
ضلع انتظامیہ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں سے پر امن اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کو وی وی پیڈ اور ای وی ایم کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
بریلی میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ 14 فروری سنہ 2022ء مقرر کی گئی ہے۔ اس کی تیاری کے پیش نظر، شہر کے سنجے گاندھی کمیونٹی ہال میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ماسٹر ٹرینرز کو دو روزہ تربیت دی گئی۔
- مزید پڑھیں: Muslim Votes May Be Scattered in the First Phase: کیا یوپی میں پہلے مرحلے میں مسلم ووٹ بکھر سکتے ہیں؟
ان تمام ٹرینرز کو اے ڈی ایم فینانس سنتوش بہادر نے تربیت دی۔ اس موقع پر اے ڈی ایم فینانس سنتوش بہادر نے بتایا کہ بریلی میں انتخابات 14 فروری کو ہوں گے جس کے پیش نظر ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی ہے۔