ضلع کیمور کے درگاوتی بلاک میں دوسرے مرحلے کے لیے ہونے والے پنچایتی انتخابات کے مختلف عہدوں کے لیے کل 1268 امیدواروں میں آج دیر شام تک نشانات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اپنا اپنا نشان لینے کے لۓ امیدواروں نے صبح 10 بجے سے بلاک دفتر پرپہنچ گۓ تھے۔ نام واپس لینے کے بعد تمام عمل مکمل کرنے کے بعد تقریبا ساڑھے چار بجے کے بعد امیدواروں میں نشانات تقسیم کئے گئے۔
واضح رہے کہ ضلع کیمور کے درگاوتی بلاک میں دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 29 ستمبر کو ہونے والی ہے۔
جس کے لیے کل 1293 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے آخری دن تک کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔
جس میں 681 امیدواروں نے زیادہ سے زیادہ وارڈ ممبر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے جس میں 7 افراد نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ 9 افراد کی نامزدگی منسوخ کردی گئی۔
اس طرح کل 665 امیدواروں کو وارڈ ممبر کے لیے نشانات دیے گئے۔
مکھیا کے عہدے کے لیے کل 117 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ،جس میں 4 افراد نے کاغذات واپس لیے ، اس طرح کل 113 امیدواروں کو نشانات دیے گئے۔
سرپنچ کے عہدے کے لیے کل 91 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے ، جس میں تمام لوگوں کو نشان دیا گیا۔
پنچایت سمیتی ممبر کے عہدے کے لیے 130 افراد نے نامزدگی کی تھی ، جس میں 2 لوگوں نے اپنی نامزدگی واپس لے لی جبکہ 1 شخص کی نامزدگی منسوخ کردی گئی اس طرح 127 امیدواروں میں علامت تقسیم کی گئی۔
پنچ کے لیے 274 افراد نے اندراج کیا تھا ، جس میں 2 لوگوں نے اپنی نامزدگی واپس لے لی جبکہ 272 افراد میں علامت تقسیم کی گئی۔
اس طرح مختلف عہدوں کے لیے مجموعی طور پر 1268 امیدواروں میں نشانات تقسیم کیے گئے۔
اس متعلق الیکشن آفیسر کم بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اشوک کمار نے بتایا کہ 7 ستمبر سے 13 ستمبر تک مجموعی طور پر 1293 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔
مزید پڑھیں:کیمور: پاسکو ایکٹ کے تحت نامزد ملزم یوپی سے گرفتار
جس میں مکھیا کے لیے 117 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے تھے جن میں سے چار افراد نے اپنے نام واپس لے لیے ہیں 113 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔
وارڈ ممبر کے لیے 681 کاغذات نامزدگی کیے گئے جس میں 665 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔
نامزدگی 91 لوگوں نے کی تھی جس میں تمام لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
پنچایت سمیتی رکن کے لیے کل 130 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کیے جس میں 127 لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنچ کے لیے 274 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کیے جن میں سے 2 افراد نے اپنے نام واپس لے لیے ہیں ، 86 افراد بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ باقی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس طرح کل 1182 امیدوار مختلف عہدوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔