جمعیۃ علما ہند جنوبی دہلی (Jamiat Ulama-e-Hind South Delhi)کی جانب سے مفتی عبدالرزاق مظاہری جنرل سکریٹری جمعیۃ صوبہ دہلی کی نگرانی اور مولانا محمد عمرنائب صدر جمعیۃ علما صوبہ دہلی کی صدارت میں جامع مسجد خانپور، جنوبی دہلی میں ضلعی عہدے داران کی انتخابی میٹنگ منعقد ہوئی۔
اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے قاری عبدالرزاق امام جامع مسجد خانپور کو صدر، مولانا محمود احمد مدینہ مسجد گووندپوری اور مولانا اخلاق حسین امام مسجد جہاں پناہ حوض رانی کو نائبین صدر نیز مولانا محمد راشد بڑی مسجد حوض رانی کو سکریٹری اور مفتی تصور راجو پارک کو خازن منتخب کیا گیا جبکہ مولانا محمد فاروق ،مولانا محمد عثمان پہلادپور، مفتی عارف تغلق آباد مولانا عبدالحنان کھرک چاندن ہولہ اور قاری شمشیر چھترپور کو بحیثیت نائب سکریٹری منتخب کیا گیا۔
اہم شرکا میں قاری محمد ساجد فیضی سکریٹری صوبہ دہلی، مولانا حبیب اللہ امینی چھترپور، قاری عثمان اور مولانا نیاز الدین کے نام قابل ذکر ہیں۔