ETV Bharat / bharat

Dates of Assembly Elections In 5 States: پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج متوقع - Uttar Pradesh Assembly Election

الیکشن کمیشن آف انڈیا Election Commission of India کی جانب سے پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔

Election Commission of India
Election Commission of India
author img

By

Published : Jan 8, 2022, 12:40 PM IST

Updated : Jan 8, 2022, 12:58 PM IST

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ان پانچ ریاستوں میں الیکشنی ضابطہ اخلاق Model Code of Conduct نافذ ہو جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اترپردیش کے علاوہ پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن آج سہ پہر 3:30 بجے تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

  • اتر پردیش اسمبلی الیکشن 2022 Uttar Pradesh Assembly Election

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی کی 403 نشستیں ہیں۔ 2017 اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سب سے زیادہ 312 سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئی تھی۔ وہیں 2012 میں حکومت بنانے والی سماج وادی پارٹی صرف 47 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی جبکہ بی ایس پی صرف 19 سیٹیں جیت سکی تھی۔

  • پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 Punjab Assembly Election

پنجاب میں 117 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس 77 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے 10 سال بعد اقتدار میں واپس آئی۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی 20 سیٹیں جیت کر اہم اپوزیشن پارٹی بن گئی جبکہ 10 سال تک اقتدار میں رہنے والی شرومنی اکالی دل صرف 18 سیٹوں پر سمٹ گئی۔

  • اتراکھنڈ اسمبلی الیکشن 2022 Uttarakhand Assembly Election

اتراکھنڈ میں 70 اسمبلی نشستیں ہیں۔ سال 2017 میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 57 سیٹیں جیت کر حکومت بنائی تھی۔ وہیں کانگریس صرف 11 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

  • گوا اسمبلی الیکشن 2022 Goa Assembly Election

گوا میں 40 اسمبلی نشستیں ہیں اور 2017 انتخابات میں کانگریس 17 نشستوں پر جیت درج کر کے میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن گئی تھی لیکن وہ اپنے ارکان اسمبلی کو متحد نہیں رکھی سکی جس کے نتیجے میں گوا میں بی جے پی کی حکومت بنی۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے سال 2017 میں صرف 13 سیٹیں جیتی تھیں۔

  • منی پور اسمبلی الیکشن 2022 Manipur Assembly Election

منی پور میں 60 اسمبلی نشستیں ہیں اور 2017 اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 28 اور بی جے پی کو 21 سیٹیں ملی تھیں۔ چونکہ حکومت بنانے کے لیے 31 سیٹوں کی ضرورت تھی اور کوئی بھی پارٹی اس جادوئی ہندسہ تک نہیں پہنچ سکی تھی تاہم بی جے پی نے اپنی سیاسی حکمت عملی کی بنا پر اقتدار حاصل کر لیا تھا۔

Last Updated : Jan 8, 2022, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.