ہماچل پردیش میں کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست میں منڈی پارلیمانی حلقہ اور فتح پور اسمبلی سیٹ کا ضمنی انتخاب ملتوی کردیا ہے۔
کمیشن ان نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کورونا کی لہر ختم ہونے کے بعد ہی کرے گا۔ منڈی کے پارلیمانی حلقہ کی نشست رکن اسمبلی رام سروپ شرما کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ ضلع کانگڑا میں فتح پور اسمبلی کی سیٹ سابق وزیر اور ایم ایل اے سوجن سنگھ کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔
کمیشن نے ان انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر اب ان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔
یو این آئی