دہلی: الیکشن کمیشن نے آج سہ پہر تین بجے پریس کانفرنس بلائی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس کانفرنس میں گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تین بجے پریس کانفرنس بلائی ہے۔ اس کانفرنس میں گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ پریس کانفرنس دہلی کے وگیان بھون میں ہوگی۔ Press Conference Of ECI
آپکو بتادیں کہ گجرات قانون ساز اسمبلی کی مدت اگلے سال 18 فروری کو اور ہماچل ودھان سبھا کی میعاد 8 جنوری 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔2017 کے انتخابات میں بی جے پی نے گجرات قانون ساز اسمبلی کی 182 میں سے 99 سیٹیں جیتی تھیں۔ کانگریس نے 77 سیٹیں حاصل کیں۔ انتخاب کے بعد وجے روپانی کو بی جے پی نے وزیر اعلیٰ بنایا۔ تاہم ستمبر 2021 میں روپانی کی جگہ بھوپیندر پٹیل کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ EC begins revision of electoral rolls in J&K: جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے لیے افسران کی تقرری
گجرات میں 2017 میں 9 دسمبر سے 14 دسمبر تک ووٹنگ ہوئی تھی۔ نتائج 18 دسمبر کو آئے۔ گجرات قانون ساز اسمبلی میں اکثریت کے لیے 92 نشستیں ضروری ہیں۔ اسی وقت ہماچل اسمبلی کی 68 سیٹوں کے لیے 9 نومبر 2017 کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ بی جے پی نے 68 میں سے 44 سیٹیں جیتی تھیں۔ وہیں کانگریس کو 21 سیٹیں ملی تھیں۔ جئے رام ٹھاکر کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔