ETV Bharat / bharat

ایک شاعر سیریز: مغربی بنگال کے مشہور شاعر شرر راستی - اردو اشعار

ایک شاعر پروگرام کے تحت مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی کے رہنے والے شرر راستی سے خصوصی گفتگو۔

مغربی بنگال کے مشہور شاعر شرر راستی
مغربی بنگال کے مشہور شاعر شرر راستی
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 8:13 PM IST

ای ٹی وی بھارت اردو کی خاص پیش کش 'ایک شاعر پروگرام' میں آج ہم بات کریں گے مغربی بنگال کے مشہور شاعر شرر راستی سے جنہوں نے متعدد مشاعروں میں کلام پیش کرکے سامعین کی داد حاصل کی۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے 'ایک شاعر' نام سے خاص پروگرام چلایا جارہا ہے جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں کے اردو شعراء سے گفتگو اور ان کی شاعری کے بارے میں باتیں کی جاتی ہیں۔

مغربی بنگال کے مشہور شاعر شرر راستی سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے کی خصوصی گفتگو

اس پروگرام میں شعراء کے شعری سفر کی ابتداء، یادگار مشاعرے و اردو شاعری کی جانب بڑھتے رجحانات کے حوالے سے خاص بات چیت ہوتی ہے۔ آج کے اس پروگرام میں مغربی بنگال کے مشہور شاعر شرر راستی نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے شمشیر علی سے خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے اپنا شعری سفر اور مشہور کلام بھی پیش کیے۔

مشہور شاعر شرر راستی نے غریبی کے دائرے سے اُبھر کر شعر و ادب کی دنیا میں ا یک اہم شناخت بنائی۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران شرر راستی نے شاعری کی دنیا کے ابتدائی دنوں میں اپنی جدوجہد کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ ساتویں جماعت میں تھے تبھی ان میں شاعری کا شوق پیدا ہوا اور انہوں نے اس شوق کو جنون میں بدلا۔ استاد شاعر کی سرپرستی میں اس کے فن سے واقف ہونے کی کوشش میں مصروف ہوگئے۔

شرر راستی اپنے والدین کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ گریجویشن مکمل ہونے کے بعد گھر کی ذمہ داری ان پر آگئی اور ذمہ داریاں سنبھالنے کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب کچھ وقت کے لیے وہ شاعری کی دنیا سے دور ہوگئے تھے۔

شرر راستی نے مزید بتایا کہ 'وہ دور ان کے لیے بہت ہی مشکل بھرا رہا تھا۔ جس سے اتنی محبت اور دلچسپی تھی اس سے ہی دور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ 'چند برس گزر جانے کے بعد شاعر و ادیب ممتاز انور نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شاعری کی دنیا میں دوبارہ آنے کی راہ ہموار کی۔

شرر راستی نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کے علاوہ جھارکھنڈ، بہار، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں مشاعرے اور ادبی نشستوں میں شرکت کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.