ETV Bharat / bharat

Eid al Fitr Celebrated in India: ملک بھر میں عیدالفطر ملی جوش و جذبے سے منائی گئی - بھارت میں منائی گئی عید

ملک بھر میں عید الفطر کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز کے بعد علمائے کرام نے لوگوں نے آپسی بھائی چارہ پر زور دیا اور ملک کی موجود صورتحال پر صبر و استقامت پیدا کرنے کی تلقین کی۔ اس دوران نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے کے گلے لگتے ہوئے دیکھے گئے۔ عیدگاہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ایک ساتھ سجدہ ریز ہوکر بارگاہ الہی میں دعا گو ہوئے Eid was celebrated in a peaceful atmosphere in India۔ پڑھییے خصوصی رپورٹ۔

Eid al Fitr Celebrated in India
بہار کے موتیہاری میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔
author img

By

Published : May 3, 2022, 8:01 PM IST

Updated : May 4, 2022, 9:03 AM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں دو سال کے وقفہ کے بعد عیدالفطر کی نماز اجتماعی طور پرادا کی گئی۔ تمام بندشیں اور پابندیاں ختم ہونے کی وجہ سے مساجدوں میں جم غفیر رہی۔ مسلم اکثریتی علاقہ اوکھلا کے جامعہ نگر میں عید الفطر کی نماز جوش و جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جامع مسجد، خلیل اللہ مسجد اور جماعت اسلامی ہند کی مسجد اشاعت الاسلام، نور نگر کی کہکشاں مسجد، شاہین باغ کی شاہین جامع مسجد اور سنابل مسجد میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مسجد کے باہری علاقوں میں شکرانہ کی نماز ادا کی۔

نئی دہلی میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔
معصوم نمازی بچہ خدا کی بارگاہ میں دعاگو
معصوم نمازی بچہ خدا کی بارگاہ میں دعاگو

بنگلور: ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں فرزندان توحید نے نہایت خوشی کے ساتھ عید الفطر کی نماز ادا کی اور سبھی نے اللہ رب العزت سے ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر موجود کئی ہندو برادران نے مسلمانوں کو گلے لگایا۔ عید کے موقع پر مقامی رکن اسمبلی اور وزیر برائے ہارٹی کلچر منیرتنا نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسی طرح ہندو و مسلمانوں کے درمیان آپسی محبت و بھائی چارہ ہمیشہ رہے۔

کرناٹک کے بنگلور میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے منحوس سائے کے تقریباً دو برس بعد بغیر کسی بندش کے عید الفطر کی نماز کا اہتمام کیا گیا۔ مغربی بنگال حکومت نے بھی اس مرتبہ عید کے موقع پر کسی بھی قسم کی ہدایات جاری نہی کیا۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ روایتی انداز میں عید الفطر کی نماز ادا کیا۔

کولکاتا میں میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔

بیرکپور کورٹ کے سینئر وکیل علی حیدر انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس مرتبہ روایتی انداز میں عید کی نماز ادا کرنے کا یاد گار موقع دیا. اللہ نے اپنے بندوں پر غیر معمولی کرم فرمایا ہے۔وارڈ نمبر دس سے کاونسلر مقصود حسن نے کہا کہ ہماری لئے سب سے بڑی خوشی اجتماعی جماعت کے ساتھ عید کی نماز میں شرکت کی۔ گزشتہ دو برسوں سے پابندیوں کی وجہ سے ہم الگ الگ عید کی نماز ادا کرتے تھے لیکن اس مرتبہ وہ دن آ ہی گیا جب ہم ایک ساتھ اجتماعی جماعت کہ شکل میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے صف میں کھڑے ہو کر بارگاہ الہی میں سجدہ ریز ہوئے۔

Eid al Fitr Celebrated in India
کولکاتا میں محبان اسلام نماز کے بعد دعا کرتے ہوئے ۔۔۔۔

سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل سکندر علی، سی آر پی ایف بٹالین میں کانسٹیبل افتخار احمد اور سی آر پی ایف جوان شیخ ببلو نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب ہمیں قومی ڈیوٹی پر تعینات تھے لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد ہمیں گھر پر عید منانے کی چھٹی ملی ہے جس کی وجہ سے ہم بہت خوش ہے۔

وہیں دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین رامن داس نے عید کی نماز کے موقع پر مختلف مساجد کے دورے پر گئے امام و عام لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم نے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ مسلم بھائیوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی درپیش نا ہو۔ گارولیا ٹاؤن میں تمام مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرتے ہیں۔ اس ٹاؤن کو منی بھارت (چھوٹا بھارت) کہا جائے تو قطعی غلط نہیں ہوگا۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں ۔۔۔۔

دوسری طرف گارولیا نوری مسجد کے امام اور مدرسہ عربیہ ملیہ کے سربراہ مولانا جہانگیر مصباحی نے کہا کہ گارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین رامن داس اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عید کے موقع پر تمام تر سہولیات فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر برسوں سے سڑکوں پر نماز ادا کی جاتی ہے اور آج بھی ادا کی گئی۔ حکومتی اور پولیس انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے سے کہیں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔ کسی کے کچھ کہنے سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں واقع تاریخی لشکروالی عیدگاہ پر مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز عیدالفطر ادا کی اور ملک کے امن و امان اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر عیدگاہ کے امام و خطیب مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عیدگاہ سے انہوں نے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ ملک میں کچھ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان ہتھیار اٹھائے، جس سے ملک کے امن و امان کی فضاء متاثر ہوجائے لیکن ایسے میں ہمیں صبر و برداشت سے کام لینا ہوگا ملک کا دستور سب کے لئے یکساں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد 25 کروڑ سے زیادہ ہے نہ تو ہم مذہب چھوڑ سکتے ہیں اور نہ ہی اس ملک کو چھوڑ سکتے ہیں اور پوری ہمت اور حوصلہ کے ساتھ ہم بھارت میں ہیں اور رہیں گے ہم ڈرنے اور گھبرانے والوں میں سے نہیں ہیں۔

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔

علی گڑھ: کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے عیدالفطر کی خوشی پھیکی نظر آرہی تھی کیونکہ عید الفطر نماز مجموعی طور سے عیدگاہ میں ادا نہیں کی جارہی تھی۔ دو برس کے بعد علی گڑھ کے تمام مرکزی مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کا اہتمام بڑی عزت و اہترام سے کیا گیا۔ نمازیوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دو برس بعد عیدگاہ میں نماز ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ سڑک پر نماز ادا نا کرنے کی حکومت کی جانب سے جاری حدایات کے مطابق ہی شہر کی مرکزی مساجد، جامع مسجد اور عیدگاہوں کے باہر کم سے کم نمازیوں نے ہی نماز ادا کی۔

علی گڈھ شہر مفتی محمد خالد حمید نے علیگڈھ عیدگاہ میں نماز کے بعد عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا کہ دو برس کے بعد عیدگاہ میں رونقین واپس آگئی۔ شہر مفتی نے ملک میں امن قائم رکھنے، پیار محبت سے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کسی بھی کے متنازعہ اور سیاسی بیانات دینے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔

اترپردیش کے علی گڑھ میں میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔
Eid al Fitr Celebrated in India
علی گڑھ میں مسلمان عید الفطر کی نماز۔۔۔۔

مزید پڑھیں:

وہی عیدالفطر کی نماز علی گڈھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں ادا کرنے کے بعد نمازیوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور ملک میں امن کی بھی دعا کی۔ محمد وسیم نے بتایا کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو برسوں سے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری حدایات کے مطابق ہی عیدگاہوں میں عیدالفطر اور عید الضحٰی کی نماز ادا نہیں کی جا رہی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے ہم سب کو اللہ نے ایک سات نماز ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔

رامپور: اترپردیش کے ضلع رامپور میں پرامن طریقہ سے عید الفطر کی نماز کا اہتمام کیا گیا۔ رامپور کی تاریخی عید گاہ میں فرزندان توحید نے پہنچ کر نماز عید الفطر ادا کی۔ جبکہ ضلع انتظامیہ اور شہر قاضی سید خوشنود میاں کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں نے عید گاہ کے باہر سڑکوں پر نماز ادا نہیں کی بلکہ اس اپیل کی وجہ سے عید گاہ کا میدان بھی پوری طرح سے نہیں بھر سکا۔ عید گاہ کے اندر 7 سے 8 ہزار مصلین ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس مرتبہ تقریباً 5 ہزار افراد نے عید گاہ میں نماز عید الفطر ادا کی۔ اس دوران عید گاہ کے باہر اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات نظر آئی۔

اترپردیش کے رامپور میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔

عید گاہ میں دو برس بعد عید کی نماز کا اہتمام ہو سکا ہے۔ گذشتہ دو برس سے کووڈ کی وجہ سے تقریباً چار عیدین کی نمازیں عید گاہ میں ادا نہیں ہو سکیں۔

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں بھی عیدالفطر کا تہوار پرامن ماحول میں منایا گیا۔ اس موقع پر میرٹھ کی شاہی عیدگاہ کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی لاکھوں مسلمانوں نے دو رقعت نماز عیدالفطر ادا کی۔ اس دوران ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے عیدگاہ پہنچ کر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی اس موقع پر حکومت کے گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں نے سڑکوں پر نماز نہیں پڑھی۔ نماز کے بعد شہر قاضی نے ملک میں امن سلامتی کی دعائیں کی۔

Eid al Fitr Celebrated in India
میرٹھ میں نماز کے دوران بچے دعا کر کرتے ہوئے۔۔۔
اترپردیش کے میرٹھ میں عید الفطر کی نماز پرامن ماحول میں ادا کی گئی۔

Last Updated : May 4, 2022, 9:03 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.