مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں عید الفطر کی نماز عیدگاہ میں پُرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ عید الفطر کی نماز کو لے کر ضلع انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آیا، عید الفطر کی نماز سڑکوں پر ادا نہیں کی گئی، انتظامیہ نے سڑکوں پر نماز ادا کرنے سے منع کردیا تھا جس کے لئے تمام مرکزی چوراہوں پر بیریکیڈ لگا دیے گئے تھے۔ وہیں عید گاہ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ڈرون کے ذریعہ بھی نگرانی کی۔ Eid-ul-Fitr prayers were offered peacefully in Muzaffarnagar
آپ کو بتا دیں کی مظفرنگر عید گاہ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ سپریم کورٹ اور حکومت کی جانب سے نافذ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی عید گاہ میں موجود رہے۔ عید گاہ، مساجد و مدارس میں عید کی نمازیں ادا کی گئیں اور ملک کی سلامتی اور آپسی بھائی چارے کے لیے دعائیں کی گئیں۔
- مزید پڑھیں:۔ Complete Curfew On Eid: کھرگون میں آج مکمل کرفیو نافذ، گھروں میں ادا کی جائے گی عید کی نماز
واضح رہے کہ رمضان کے مبارک مہینے نے بندگانِ توحید کو الوداع کہہ دیا ہے، شوال کا چاند پیر کی شام کو نظر آگیا۔ عیدالفطر آج ملک بھر اور دیگر ممالک میں جوش و خروش اور تزک واحتشام سے منائی جارہی ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری، لکھنؤ عیش باغ عیدگاہ کمیٹی مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ، جماعت اہلِ حدیث ہند سمیت دیگر ہلال کمیٹیاں پہلے ہی اعلان کر چکی ہیں کہ 3 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔