دہلی: آج ملک بھر مختلف اوقات میں نماز ادا کی جارہی ہے۔ دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد میں فرزندان توحید نے نماز دوگانہ ادا کی۔ اس موقع پر نمازی بڑی تعداد میں جامع مسجد پہنچ کر روزوں عبادات کی تکمیل پر بارگاہ الٰہی میں سجدہ ریز ہوئے۔ اسی کے ساتھ ممبئی کی ماہم درگاہ میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جہاں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کے گلے لگ کر عید کی مبارک باد دی۔
-
People hug each other after offering namaz at Delhi's Jama Masjid on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/nhr8gogkW4
— ANI (@ANI) April 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">People hug each other after offering namaz at Delhi's Jama Masjid on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/nhr8gogkW4
— ANI (@ANI) April 22, 2023People hug each other after offering namaz at Delhi's Jama Masjid on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/nhr8gogkW4
— ANI (@ANI) April 22, 2023
-
#WATCH | People offer namaz at Delhi's Jama Masjid on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/rvG7Ntbm83
— ANI (@ANI) April 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | People offer namaz at Delhi's Jama Masjid on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/rvG7Ntbm83
— ANI (@ANI) April 22, 2023#WATCH | People offer namaz at Delhi's Jama Masjid on the occasion of #EidAlFitr pic.twitter.com/rvG7Ntbm83
— ANI (@ANI) April 22, 2023
-
#Maharashtra | People offer namaz at Mumbai's Mahim Dargah on the occasion of #EidUlFitr pic.twitter.com/pHalpwKPrq
— ANI (@ANI) April 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#Maharashtra | People offer namaz at Mumbai's Mahim Dargah on the occasion of #EidUlFitr pic.twitter.com/pHalpwKPrq
— ANI (@ANI) April 22, 2023#Maharashtra | People offer namaz at Mumbai's Mahim Dargah on the occasion of #EidUlFitr pic.twitter.com/pHalpwKPrq
— ANI (@ANI) April 22, 2023
عید کے معنیٰ خوشی کے ہوتے ہیں، عید یعنی خوشی کا دن، وہیں عید کا ایک مفہوم بار بار لوٹ کے آنا بھی ہوتا ہے۔ اس مفہوم کی توضیح کچھ اس طرح سے کی جاتی ہے کہ عید، عاد یعود سے ماخوذ ہے جس کے معنے ہیں بار بار لوٹ کر آنے کے ہیں، چونکہ عیدالفطر ہر سال آتی ہے اس لیے اسے عید کہا جاتا ہے۔ عید الفطر دراصل بہت سی خوشیوں کا مجموعہ ہے۔ ایک تو رمضان المبارک کے روزوں کی خوشی، دوسری قیام لیل کی خوشی، تیسری تلاوت قرآن، چوتھی لیلۃ القدر اور پانچویں اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزہ داروں کے لیے رحمت و بخشش اور عذاب جہنم سے آزادی کی خوشی، آج ملا کر رمضان جیسی نعمت سے نوازنے کی خوشی، پھر ان تمام خوشیوں کا اظہار صدقہ و خیرات جسے صدقۂ فطر کہا جاتا ہے، کے ذریعے کرنے کا حکم ہے تاکہ عبادت کے ساتھ انفاق و خیرات کا عمل بھی شامل ہو جائے۔ یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بناء پر اسے مومنوں کے لئے 'خوشی کا دن' قرار دیا گیا۔ نمازِ عید کا ثبوت صحیح احادیث سے ملتا ہے۔ احناف کے نزدیک عید کی نماز ہر اس شخص پر واجب ہے جس پر جمعہ فرض ہے، دیگر ائمہ میں سے بعض کے نزدیک فرضِ کفایہ ہے اور بعض کے نزدیک سنتِ مؤکَّدہ ۔ نمازِ عید بغیر اذان و اقامت کے پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔ نمازِ عید کا وقت چاشت سے لے کر نصفُ النّہار تک ہے۔ عید الفطر ذرا تاخیر سے پڑھنا اور عید الاضحیٰ جلدی پڑھنا مستحب ہے۔
نمازِ عید کے بعد امام کا دو خطبے پڑھنا سنت ہے۔ احناف کے نزدیک نمازِ عید میں چھ زائد تکبیریں ہیں جو پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ سے پہلے تین اور دوسری رکعت میں رکوع سے پہلے تین زائد تکبیریں امام کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔ دیگر ائمہ کے نزدیک ان زائد تکبیرات کی تعداد چھ سے زائد ہے۔ عید کی نماز آبادی سے باہر کھلے میدان میں پڑھنا سنت ہے۔ البتہ بارش، آندھی یا طوفان کے سبب مسجد میں بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ عیدالفطر میں نماز سے پہلے کچھ کھا پی لینا سنت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Eid ul Fitr 2023 عیدالفطر انعام و اکرام کا دن