ETV Bharat / bharat

Eid-al-Fitr 2022: گیا میں پرامن ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی - عید الفطر 2022 کی خبر

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح بہار میں بھی کافی جوش و خروش کے ساتھ عید منائی گئی، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 2020 اور 2021 میں اجتماعی طور پر نماز نہیں ادا کی جاسکی تھی لیکن رواں برس لوگوں نے اجتماعی طور پر عید کی نماز ادا کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ Eid Ul Fitr Prayer In Gaya

گیا میں پرامن ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : May 3, 2022, 1:47 PM IST

ریاست بہار میں عقیدت واحترام کے ساتھ خوشگوار ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی، شہر گیا کے گاندھی میدان، جامع مسجد اور پیر منصور مسجد میں نمازیوں کا ہجوم زیادہ رہا۔ ضلع بھر میں سیکورٹی کے پیش نظر پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ضلع میں آج صبح سات بجے سے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور آخری جماعت اقبال نگر میں واقع کربلا میں ساڑھے دس بجے ادا کی گئی۔ دو سال بعد مساجد اور عیدگاہوں میں اجتماعی نماز ادا کی گئی۔ Eid Ul Fitr Prayer In Gaya

گیا میں پرامن ماحول میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی

اس موقع پر بچے، بوڑھے اور جوان سبھی کے چہرے خوشی سے چمک رہے تھے چونکہ کورونا کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں اجتماعی نماز نہیں ہوئی تھی لیکن رواں برس لوگوں نے اجتماعی طور پر نماز ادا کرکے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر تمام مساجد اور عیدگاہوں سے امن وامان، آپسی بھائی چارہ اور ملک و ریاست کی خوشحالی و ترقی کے لئے دعائیں کی گئیں۔

اس دوران ضلع میں حفاظتی بندوبست سخت کیے گئے ہیں۔ گاندھی میدان میں خود ڈسٹرک مجسٹریٹ تیاگ راجن، سیٹی ایس پی راکیش کمار موجود تھے ، وہیں پیس کمیٹی کے افراد نے نمازیوں کو گلاب کا پھول دیکر مبارک باد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.