ETV Bharat / bharat

چاند نظر نہیں آیا، بیشتر رویت ہلال کمیٹیوں کا فیصلہ، عیدالفطر 14مئی کو - عدم رویت کا فیصلہ کیا ہے

شاہ جہانی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام اور رویت ہلال کمیٹی کے صدر مولانا سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ 12مئی کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے شہادت کی اطلاع ملی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس نے عدم رویت کا فیصلہ کیا ہے۔

Eid-ul-Fitr 2021 in India to be celebrated on 14 May

author img

By

Published : May 12, 2021, 7:34 PM IST

Updated : May 13, 2021, 6:00 AM IST

دارالعلوم دیوبند، امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ جھارکھنڈ، جمعیۃ علمائے ہند، مرکزی جمعیۃ اہل حدیث اور دیگر رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ مطلع صاف نہ ہونے اور بیشتر جگہ پر مطلع صاف ہونے کے باوجود رویت کی کہیں سے بھی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ لہذا عیدالفطر 14 مئی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

ویڈیو

دارالعلوم دیوبند کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عدم رویت کی وجہ سے 14 مئی کو ملک بھر عیدالفطر منائے گی اور 13مئی کو تیسواں روز ہوگا۔ دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا عبدالخالق سنبھلی نے بتایا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جمعرات کو 30 واں روزگا ہوگا۔

ویڈیو

شاہ جہانی جامع مسجد دہلی کے شاہی امام اور رویت ہلال کمیٹی کے صدر مولانا سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ 12مئی کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے شہادت کی اطلاع ملی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس نے عدم رویت کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو

امارت شرعیہ بہار اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے قاضی مولانا انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ 29 رمضان المبارک کو چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا اور اکثر جگہ مطلع صاف ہونے کے باوجود کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Eid-ul-Fitr 2021 in India to be celebrated on 14 May; Saudi Arabia declares Eid on 13 May
عید الفطر کی نماز 14 مئی بروز جمعہ کو ادا کی جائے گی

جمعیۃ علمائے ہند نے عدم رویت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 14مئی کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ اسی طرح مرکزی جمعیۃ اہل حدیث نے بھی بیان جاری کرکے کہا کہ ملک بھر سے کہیں سے بھی رویت کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ لہذا جمعرات کو 30 واں روزہ اور جمعہ کو عیدا الفطر منائی جائے گی۔

ویڈیو

اس کے علاوہ آندھرا پردیش، بہار، اترپردیش، سمیت ملک کے متعدد حصوں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے عدم رویت کی بات کہی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : May 13, 2021, 6:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.