ETV Bharat / bharat

Eid Ul Adha Moon Sighted in India: ذی الحجہ کا چاند نظر آیا - ذوالحجہ کا چاند نظر آیا

ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ یکم ذوالحجہ یکم جولائی بروز جمعہ کو جب کہ عیدالاضحی اتوار 10 جولائی 2022 کو ہو گی۔ Eid Ul Adha 2022 Moon Sighted in India

eid-ul-adha-2022-moon-sighting-in-india
ذی الحجہ کا چاند نظر آیا
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 8:33 PM IST

Updated : Jul 1, 2022, 9:32 PM IST

ملک کے متعدد شہروں میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا۔ اسی کے ساتھ اب یکم ذوالحجہ جمعہ کو ہے، جب کہ عید الاضحیٰ بروز اتوار 10 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخه 29 ذی قعدہ 1443 ہجری بمطابق 30 جوں2022 روز جمعرات کو مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ Eid Ul Adha 2022 Moon Sighted Sighted in India

پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، البتہ سوپول، ارریہ، کٹیار، مالدہ، چینی، آسام اور دیگر مقامات سے عام رویت کی اطلاع موصول ہوئیں۔ رویت اور شہادت کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اس لیے مورخہ یکم جولائی سنہ 2022 روز جمعہ کو ماہ ذی الحجہ کی پہلی تاریخ قرار پائی اور عید الاضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

eid-ul-adha-2022-moon-sighting-in-india
ذی الحجہ کا چاند نظر آیا

شاہی امام مسجد فتحپوری ڈاکٹر مفتی مکرم احمد اور صدر فتحپوری رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیاکہ آج 29 ذیقعدہ کو عید الاضحی کا چاند نظر آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے بیرون دہلی سے ذی الحجہ کے چاند کی عام رویت کی تصدیق ہوگئی، لہذا یکم ذی الحجہ بروز جمعہ یکم جولائی کو ہوگی اور عید الاضحی 10 جولائی 2022 بروز اتوار کو ہوگی۔

ویڈیو

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی موتی مسجد میں آج شام بعد مغرب شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی کی قیادت میں ہلال کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بھوپال کے علمائے کرام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہاکہ بھوپال میں مطلع ابر آلود تھا اس وجہ سے ذولحجہ کا چاند نہیں نظر نہیں آیا، لیکن اطراف اور دیگر جگہوں سے شہادت موصول ہوئی، شہادت کی بنیاد پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے کہاکہ' کل جمعہ یکم ذوالحجہ ہوگی اور 10 جولائی بروز اتوار کو عید الاضحی منائی جائے گی۔

دیگر رویت ہلاک کمیٹیوں اور علما دین نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کی۔ اس سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماه ذی الحجہ 1443 ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علما ء دکن آج شام خانقاه کامل مرکزی آستانہ شطار سید بیر پورہ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا۔

رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے اطلاع ملی کہ وہاں بھی مطلع ابر آلود ہے، چاند نظر نہیں آیا۔ البتہ چینئی میں عام رویت ہوئی اس کے علاوہ کڈپہ، پورنیہ ( بہار ) سے بھی رویت کی اطلاعات ملیں۔ اطلاع ملنے کے بعد شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن نے اعلان کیا کہ ذو الحجہ کی پہلی تاریخ یکم جولائی 2022 بروز جمعہ کو ہے اور عید الاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

Last Updated : Jul 1, 2022, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.