جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے کھرم علاقے میں جمعہ کے پیش نظر جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جس میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنوبی کشمیر کے مختلف اضلع سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔ اس موقع پر گزشتہ شب سے ہی درگاہ میں درود ازکار اور محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔ دور دراز سے آئے ہوئے زائرین نے بتایا کہ وہ بڑی دور سے یہاں حاضری دینے آتے ہیں، انہیں کئی امیدیں یہاں سے وابسطہ ہے۔ Friday Eid Milad un Nabi
وہیں درگاہ کے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں رواں سال بہترین انتظامات رکھے گئے تھے، اور لوگ بھی باخبر ہیں، سبھی نے اپنا تعاون پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سال میں کئی بار درگاہ میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت سے لاکھوں زائرین فیضیاب ہوتے ہیں، جس کے لئے اُنہوں نے تمام زائرین کو مبارک باد پیش کیا اور اُنہوں نے انتظامیہ کا بھی تہہ دل سے شکریا ادا کیا۔ Friday Eid Milad un Nabi in Bijbehara
یہ بھی پڑھیں: Night Long Prayers at dargah Hazratbal: درگاہ حضرتبل میں شب خوانی، ہزاروں عقیدت مندوں کی آمد متوقع