ETV Bharat / bharat

Eid Milad ul Nabi in Jaipur جے پور میں 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی کا اہتمام - جے پور میں عید میلادالنبی کا اہتمام

جلوس محمدی کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے اہل سنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے مسجد آہنگران کے امام مولانا غلام معین الدین کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے لیے یہ کافی خوشی کی بات ہے کہ تین برس کے طویل عرصے کے بعد جلوس محمدی نکالا جائے گا۔ Eid Milad ul Nabi in Jaipur

جے پور میں 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی کا اہتمام کیا جائیگا

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 12:03 PM IST

جے پور: ریاست راجستھان میں اسلامی سال کے تیسرے ماہ کی بارہ تاریخ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جانے والا عید میلادالنبی کا تہوار 9 اکتوبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ جے پور میں تین برس کے ایک طویل عرصے کے بعد رواں برس جلوس محمدی نکالا جائے گا۔Eid Milad ul Nabi in Jaipur

جے پور میں 9 اکتوبر کو عید میلادالنبی کا اہتمام کیا جائیگا

عید میلادالنبی کا جلوس جے پور کے پہاڑ گنج علاقے سے روانہ ہوگا، جو الگ الگ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا درگاہ پہنچے گا، جہاں پر خاص دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ وہیں جلوس محمدی کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیتے ہوئے اہل سنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے مسجد آہنگران کے امام مولانا غلام معین الدین کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے لیے یہ کافی خوشی کی بات ہے کہ تین برس کے طویل عرصے کے بعد جلوس محمدی نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ لکھنؤ: عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پورا شہر گلزار

انہوں نے کہا کہ دو برس تو کورونا وبا کی وجہ سے اور ایک مرتبہ بابری مسجد کا فیصلہ آنے کی وجہ سے جلوس نہیں نکالا گیا تھا لیکن اس مرتبہ جلوس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ہم لوگوں کو کافی خوشی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں سے یہ اپیل کریں گے کی کوئی بھی شخص جلوس محمدی میں اپنی موٹر سائیکل لے کر نا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکارے دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں صلاۃ و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پیدل چلنا مناسب ہوگا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.