ETV Bharat / bharat

Pradhan on Education system تعلیمی نظام کی بنیاد قومی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہیے، وزیر تعلیم - تعلیمی نظام قومی ترجیحات کے مطابق ہو

وزیر تعلیم دھر میندر پردھان نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سوامی وویکانند کے فلسفے سے بہت متاثر ہے اور اسی اصول پر ہمارے عظیم لوگوں نے ایک ایسے تعلیمی نظام کا تصور پیش کیا تھا جو ملک کو آگے لے جانے کے لیے ترقی پسند ہو اور اس کی جڑیں ہماری تہذیبی اقدار میں پیوست ہوں۔ سماجی تبدیلی کو تعلیم کے اہم مقاصد میں سے ایک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقدار اور علم مادی دولت سے زیادہ اہم ہیں۔ Prepare Advisory Framework To Encourage Value Based Education In All Schools

دھرمیندر پردھان
دھرمیندر پردھان
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 8:01 PM IST

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کو قومی ترجیحات کے مطابق بنایا جانا چاہیے۔ جمعرات کو مسٹر پردھان نے پہلی سے پانچویں جماعت کے طلباء کے لیے رام کرشن مشن کے 'جاگرتی' پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کو ہماری قومی ترجیحات کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں 21ویں صدی کے ایسے شہری پیدا کرنے ہیں جو عالمی رہنما ہوں۔Prepare Advisory Framework To Encourage Value Based Education In All Schools

انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے اساتذہ کی زیر قیادت جامع تعلیمی نظام پر توجہ کے ساتھ حکومت کی طرف سے بنایا گیا نیا تعلیمی نظام 2020 اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

پردھان نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سوامی وویکانند کے فلسفے سے بہت متاثر ہے اور اسی اصول پر ہمارے عظیم لوگوں نے ایک ایسے تعلیمی نظام کا تصور پیش کیا تھا جو ملک کو آگے لے جانے کے لیے ترقی پسند ہو اور اس کی جڑیں ہماری تہذیبی اقدار میں پیوست ہوں۔ سماجی تبدیلی کو تعلیم کے اہم مقاصد میں سے ایک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقدار اور علم مادی دولت سے زیادہ اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کی تیاری اور سماجی طور پر آگاہ نسل کی تعمیر کے لیے قدر پر مبنی تعلیم بہت اہم ہے اور نئی تعلیمی پالیسی 2020 میں اٹھایا گیا منفرد اقدام بچے کی مکمل شخصیت کی نشوونما کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں:G20 Education Ministers Meeting دھرمیندر پردھان نے جی 20 کے وزرائے تعلیم سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.