ETV Bharat / bharat

ED Summons to Rahul and Sonia Gandhi: ای ڈی کا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس

ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس جاری کی ہے۔National Herald Money Laundering Case

منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 3:40 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل ہیرالڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو سمن بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی نے کانگریس رہنماؤں کو یہ نوٹس کچھ دن پہلے جاری کیے تھے۔ National Herald Money Laundering Case ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماؤں سے 8 جون کو پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ دریں اثنا کانگریس نے کہا کہ جانچ ایجنسی نے اس کیس کو سات سال پہلے بند کر دیا تھا لیکن اب اس کا استعمال کانگریس رہنماؤں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا اور ابھیشیک منو سنگھوی نے نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے پہلے برطانوی حکومت نے نیشنل ہیرالڈ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی اور اب مودی حکومت بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی آڑ میں کانگریس کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ہیرالڈ کا معاملہ 2000 کروڑ روپے کی مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sonia Gandhi On BJP Govt: 'بی جے پی حکومت نفرت پھیلا کر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.