ETV Bharat / bharat

عمر گوتم کے گھر سمیت 6 مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹر عمر گوتم کے گھر اور اسلامی دعوت سینٹر پر ای ڈی نے چھاپہ مار کر متعدد دستاویز اپنے ساتھ لے کر گئی، اس کے علاوہ عمر گوتم کے بڑے بیٹے عبداللہ کو بھی اپنے ساتھ تفتیش کے لیے لے کر گئی ہے۔

ed raids in  umar gautams house
عمر گوتم کے گھر سمیت 6 مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 1:50 PM IST

Updated : Jul 3, 2021, 3:52 PM IST

دارالحکومت دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیے گئے ڈاکٹر عمر گوتم کے گھر اور اسلامی دعوت سینٹر پر ای ڈی کے ذریعے چھاپہ مارا گیا۔

عمر گوتم کے گھر ای ڈی کا چھاپہ

ای ڈی کے افسران سمیت بھاری پولیس فورس بھی موقع پر موجود تھی عمر گوتم کے گھر اور دفتر پر یہ چھاپہ ماری تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک چلی۔

اس دوران ای ڈی کے افسران اپنے ساتھ کچھ دستاویزات بھی لے کر گئے، ساتھ ہی عمر گوتم کے بڑے بیٹے عبداللہ کو تفتیش کے لیے اپنے ساتھ تھانے لے کر گئے ہیں۔

ای ڈی نے دہلی اور اترپردیش کے 6 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گوتم کی بیٹی نے کہا، عدلیہ پر پورا بھروسہ، میرے والد بے قصور

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ ہی عمر گوتم اور مفتی جہانگیر کو یو پی ایس ٹی ایف کے ذریعے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر جبرا تبدیلی مذہب کا الزام لگایا گیا ہے۔ بعد میں یوگی حکومت کے ذریعے ان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ اور این ایس اے لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2021, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.