کولکتہ: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ای ڈی نے چھاپہ مار کر بھاری رقم برآمد کی۔ یہ کارروائی ایک تاجر کے گھر پر ہوئی۔ ای ڈی حکام کے مطابق تاجر کے گھر سے 17 کروڑ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنیچر کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر کولکتہ کی ایک موبائل گیمنگ ایپ کمپنی کے پروموٹرز پر چھاپہ مار کر 17.32 کروڑ روپے نقد ضبط کر لیے۔ اب اس معاملے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ ED raids in Kolkata and recovery 17 crore
ایجنسی کے مطابق اس معاملے میں ای ڈی ایپ پروموٹرز کے سیاسی روابط کے زاویے سے بھی جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ یہ نقدی کس سے لوٹی گئی ہے۔یعنی اس کے حقیقی فائدہ اٹھانے والے کون ہیں۔ ای ڈی نے جانچ میں نوٹوں کے بنڈل ضبط کیے تھے۔ اس میں 500 روپے کے نوٹوں کے ساتھ ساتھ 2000 اور 100 روپے کے نوٹوں کے بنڈل بھی ملے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ ED raids on Mukhtar Ansari غازی پور میں مختار انصاری اور ان کے قریبیوں کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
ای ڈی نے یہ کارروائی کولکتہ کے گارڈن ریچ علاقے میں کی۔ تفتیشی ایجنسی اس معاملے میں ملزم عامر خان کی تلاش میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھاپے کے دوران کلیدی ملزم عامر ٹیم کو نہیں ملا۔ ایجنسی کے اہلکاروں نے نوٹوں کی گنتی کے لیے 8 مشینیں لگائیں۔ اس کے ساتھ بینک ملازمین کو بھی بلایا گیا تاکہ نقدی کی صحیح قیمت معلوم کی جا سکے۔ اس کے بعد شام کو ایک ٹرک بھی اسٹیل کے بڑے ٹینکوں کو لے کر موقع پر پہنچا تاکہ ضبط شدہ نقدی کو بینک میں جمع کروانے کے لیے لے جایا جا سکے۔
سی آر پی ایف اہلکاروں نے ای ڈی ٹیموں کو گارڈن ریچ، پارک اسٹریٹ اور مومن پور منتقل کیا۔ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ گیمنگ ایپ 'ای نگٹس' کے پروموٹر عامر خان اور دیگر کے خلاف چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے لیے ٹیم نے چھ مقامات پر تلاشی لی ہے۔