ETV Bharat / bharat

Raid on Businessman Prem Prakash's House ای ڈی نے پریم پرکاش کے گھر سے دو اے کے 47 رائیفلز برآمد کی - رانچی میں چھاپہ ماری

منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں بدھ کو ای ڈی کی ٹیم نے رانچی میں 12 مقامات پر چھاپے مارے، جن میں مشہور تاجر پریم پرکاش عرف پی پی کا دفتر اور گھر بھی شامل تھا۔ ای ڈی کو پریم پرکاش کے گھر سے دو اے کے 47 رائیفلز بھی ملی ہیں۔ Raid on Businessman Prem Prakash's House

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 10:33 PM IST

رانچی: ریاست جھارکھنڈ میں منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کان کنی سے متعلق معاملے میں ای ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ بدھ کی صبح ای ڈی نے رانچی کے 12 مقامات پر چھاپے مارے، جن میں رانچی میں پریم پرکاش عرف پی پی کے دفتر اور جھارکھنڈ میں کل 18 مقامات پر چھاپے مارے گئے یہاں شیلودیا بھون میں واقع پریم پرکاش کی رہائش گاہ سے دو اے کے 47 رائیفلز ملی ہیں۔ پریم پرکاش یہاں کرائے پر رہتے تھے، ساتھ ہی ای ڈی نے رانچی کے اشوک نگر میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ جے جے پوریا کے مقام پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ Raid on Businessman Prem Prakash's House

ای ڈی نے پریم پرکاش کے گھر سے دو اے کے 47 رائیفلز برآمد کی

ای ڈی صبح رانچی کے ارگوڑہ چوک کے قریب وسندھرا اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل پر پہنچی۔ یہاں پر پریم پرکاش کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ اولڈ اے جی کالونی میں واقع ہولی اینجل اسکول بھی ای ڈی کے نشانہ پر ہے۔ چھاپے کے دوران سی آر پی ایف کے جوانوں کو سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Upendra Kushwaha Slams CBI Raids: سی بی آئی اور ای ڈی مرکز کے اشارے پر کام کررہی ہیں، اوپیندر کشواہا

موصولہ اطلاعات کے مطابق رانچی کے ہرمو علاقے میں ارگوڑہ چوک کے قریب مشہور تاجر پریم پرکاش کا دفتر ہے، جہاں ای ڈی کی ٹیم چھاپہ مار رہی ہے، لیکن یہ دفتر کافی دنوں سے بند تھا۔ ای ڈی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق غیر قانونی کان کنی سے وابستہ لوگوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی کے رکن اسمبلی کے نمائندے پنکج مشرا سے پوچھ گچھ میں ملی اطلاع کی بنیاد پر یہ چھاپے مارا جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.