ETV Bharat / bharat

National Herald Case: ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی کو ایک اور سمن جاری کیا گیا

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 12:53 PM IST

ای ڈی نے کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو ایک نیا سمن جاری کیا ہے اور 13 جون کو دہلی میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کو کہا ہے۔ اس سے قبل یکم جون کو بھی راہل گاندھی کو سمن جاری کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے راہل گاندھی کو نیا سمن جاری کیا

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں 13 جون کو تفتیش کاروں کے سامنے پیش ہونے کے لیے تازہ سمن جاری کیا ہے۔ حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہیں پہلے 2 جون کو حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن راہل گاندھی نے ملک سے باہر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی کو نئی تاریخ دینے کے لئے کہا تھا۔ حکام نے بتایا کہ راہل گاندھی کو اب 13 جون کو دہلی میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ وہیں ان کی والدہ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کو 8 جون کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ ایجنسی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کی مجرمانہ دفعات کے تحت راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے بیانات ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔ ED issues fresh summons to Congress leader Rahul Gandhi

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا اور ابھیشیک منو سنگھوی نے گزشتہ نوٹس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی سے پہلے برطانوی حکومت نے نیشنل ہیرالڈ کی آواز کو دبانے کی کوشش کی اور اب مودی حکومت بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی آڑ میں کانگریس کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ہیرالڈ کا معاملہ 2000 کروڑ روپے کی مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ED Summons to Rahul and Sonia Gandhi: ای ڈی کا سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس

نیشنل ہیرالڈ کو ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (AJL) نے شائع کیا جاتا ہے اور اس پر ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ایجنسی نے حال ہی میں کانگریس کے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے اور پون بنسل سے پوچھ گچھ کی تھی۔ عہدیداروں نے کہا تھا کہ کانگریس کے سینئر رہنما اور گاندھی خاندان سے پوچھ گچھ ای ڈی کی جانچ کا حصہ تھی تاکہ شیئر ہولڈنگ پیٹرن، مالی لین دین اور ینگ انڈین اور اے جے ایل کے پروموٹرز کے کردار کو سمجھ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.