ETV Bharat / bharat

Congress On EWS اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن ملنا چاہئے، کانگریس - کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کانگریس نے تعلیم اور روزگار میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے موجودہ ریزرویشن سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کیے بغیر ہر کمیونٹی کے لیے معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔Congress Says EWS Should Get Reservation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 12, 2022, 5:33 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ ان طبقات کو ریزرویشن دینے کی حمایت کی ہے۔ Congress On EWS

کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کانگریس نے تعلیم اور روزگار میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے موجودہ ریزرویشن سسٹم کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کیے بغیر ہر کمیونٹی کے لیے معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ریزرویشن کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا، 'سپریم کورٹ نے 3-2 کے فیصلے میں جنوری 2019 میں پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی گئی آئین کی 103ویں ترمیم کو برقرار رکھا ہے۔ تمام پانچوں جج 103 ویں آئینی ترمیم میں اقتصادی طور پر کمزور طبقات- ای ڈبلیو ایس کے لوگوں کے لئے ریزرویشن پر متفق تھے۔

مسٹر رمیش نے کہا، ''تین ججوں نے رائے دی ہے کہ ای ڈبلیو ایس زمرہ سے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو باہر رکھا جا سکتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک نے اپنے اپنے موقف کی مختلف وجوہات بیان کیں۔ دو ججوں نے رائے دی ہے کہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور او بی سی کوای ڈبلیو ایس زمرہ سے خارج کرنا غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کئی دیگر جماعتوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں اس آئینی ترمیمی بل کی حمایت کرتے ہوئے اس پراس کی تفصیلی تحقیقات کے لئے جے پی سی کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے جلد بازی میں پاس کروا دیا گیا۔ پانچوں ججوں میں سے ہر ایک نے اس حوالے سے کئی مسائل اٹھائے ہیں۔ کانگریس پارٹی ان کا تفصیلی مطالعہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court on EWS Quota سپریم کورٹ نے 103 ویں ترمیم کو برقرار رکھا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.