ETV Bharat / bharat

Eastern Ladakh Row بھارت اور چین کے درمیان سینئر کمانڈر سطح کی میٹنگ جلد - بھارت اور چین کے درمیان میٹنگ جلد

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت اور چین نے جلد ہی سینئر کمانڈر سطح کی میٹنگ کے 19ویں دور کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریق فوجی اور سفارتی ذرائع سے مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔

بھارت اور چین
بھارت اور چین
author img

By

Published : Jun 1, 2023, 9:05 AM IST

نئی دہلی: بھارت اور چین نے بدھ کے روز یہاں براہ راست سفارتی بات چیت کا آغاز کیا جس کے دوران مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ تعطل کے دیگر مقامات سے فوجیوں کو واپس بلانے کی تجویز پر کھلے انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

امن و آشتی کی بحالی پر فریقین کا زور: دونوں فریق نے اصرار کیا کہ بات چیت اور امن و آشتی کی بحالی سے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے حالات پیدا ہوں گے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت چین سرحدی امور (WMCC) پر مشاورت اور رابطہ کاری کے ورکنگ میکانزم کی 27ویں میٹنگ 31 مئی 2023 کو نئی دہلی میں ہوئی۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا: وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری (مشرقی ایشیا) نے ہندوستانی وفد کی قیادت کی۔ چینی وفد کی قیادت چینی وزارت خارجہ کے محکمہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل نے کی۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ہندوستان-چین سرحدی علاقوں کے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے ساتھ ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔

سینئر کمانڈروں کی میٹنگ کا اگلا دور جلد منعقد ہوگا: اس میٹنگ میں باقی علاقوں سے انخلاء کی تجویز پر واضح اور کھل کر بحث کی گئی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، موجودہ دوطرفہ معاہدوں اور پروٹوکول کے ذریعے انہوں نے سینئر کمانڈروں کی میٹنگوں کا اگلا (19 واں) دور جلد سے جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

وادی گلوان میں تنازعہ کے بعد حالات بدلے: آپ کو بتاتے چلیں کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہونے والی سرگرمیوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان تلخ رشتہ میں اضافہ کردیا ہے۔ جون 2020 میں وادی گلوان میں جھڑپوں کے بعد 20 ہندوستانی فوجی اور متعدد چینی فوجی مارے گئے تھے۔ اس کے بعد سے سرحد پر مسلسل کشیدگی ہے۔

مزید پڑھیں:India-China Corps Commander Level Meeting بھارت اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

ایل اے سی پر امن کی بحالی ایک اہم سوال ہے: چین نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ درست سرحدی لائن کا تعین کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ بھارت نے کئی عالمی فورمز پر کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک ایل اے سی پر امن بحال نہیں ہوتا۔ ہندوستان اور چین نے LAC پر کشیدگی کو کم کرنے کے لئے 23 اپریل کو سینئر کمانڈروں کی بات چیت کا 18 واں دور منعقد کیا۔ اس سے قبل دونوں فریقین نے سرحدی تنازعہ پر بات چیت کے لیے دسمبر 2022 میں کور کمانڈرز کے درمیان بات چیت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.