ETV Bharat / bharat

Another Earthquake In Turkey ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلہ - ترکیہ میں ایک تازہ زلزلہ

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 درج کی گئی ہے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔Earthquake of magnitude 4.7 strikes Turkey

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلہ آیا
ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلہ آیا
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 7:03 AM IST

انقرہ: ترکیہ کے جنوبی شہر کہرامانماراس میں اتوار کو ایک اور زلزلہ آیا جس کی شدت ریختر پیمانے پر 4.7 درج کی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس سے قبل گزشتہ پیر کو زلزلہ کی شدت 7.8 درج کی گئی تھی جس میں ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ترکی کے کہرامانماراس میں تازہ زلزلے کی شدت 4.7 درج کی گئی ہے جس کی گہرائی 15.7 کلومیٹر بتائی جارہی ہے

ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ پیر کو ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 34,000 سے زائد افراد ہلاک اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔دریں اثنا ترکیہ کے ہاتائے ہوائی اڈے نے جو سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں سے ایک ہے، نے دوبارہ اپنی ہوائی خدمات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر ہاتائے ہوائی اڈے کے رن وے پر ہونے والے نقصان کو ٹھیک کردیا۔ ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج میں ہوائی اڈے کے رن وے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہوائی اڈے نے آج کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Turkey Syria Earthquake Death Toll ہلاکتوں کی تعداد تینتس ہزار سے تجاوز، ساتویں دن بھی ریسکیو آریشن جاری

الجزیرہ کی خبر کے مطابق أنطاكيا میں رہائشیوں اور امدادی کارکنوں نے علاقے میں سیکورٹی نظام کی بگڑتی ہوئی صورتحال حال کا حوالہ دیا ہے، جہاں امدادی کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر کاروبار اور منہدم گھروں کو لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔کچھ رہائشی جو زلزلے سے بے گھر ہو گئے تھے اور اب اپنی گاڑیوں یا خیموں میں سو رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا سونا سمیت قیمتی سامان چوری ہو گیا ہے۔ وہیں صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ حکومت لٹیروں سے سختی سے نمٹے گی۔ ایک صدارتی حکم نامے کے تحت لوٹ مار کرنے والوں کی حراست کی مدت ایک سے بڑھا کر چار دن کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر انصاف بیکر بوزدگ نے اتوار کو کہا کہ لوٹ مار کے الزام میں 57 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.