ETV Bharat / bharat

Honesty of Rickshaw Driver رکشہ ڈرائیور کی ایمانداری، پچیس لاکھ روپے سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کیا

غازی آباد کے عاص محمد نام کے ایک رکشہ ڈرائیور نے لوگوں کے سامنے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔ ایک تالاب کے نزدیک سے گزرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کی نظر ایک بیگ پر پڑی جس میں 25 لاکھ روپے تھے۔ انہوں وہ بیگ پولیس کے حوالے کر دیا۔Rickshaw driver found a bag of rs 25 lakh in ghaziabad

رکشہ ڈرائیور نے پچیس لاکھ روپے سے بھرا بیگ پولیس کے حوالے کیا

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 10:38 AM IST

رکشہ ڈرائیورکی ایمانداری

غازی آباد: غازی آباد میں عاص محمد نامی ایک رکشہ ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرکے لوگوں کے لئے ایک مثال قائم کردی ہے جس کے سبب اس کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ دراصل عاص محمد کو تالاب کے کنارے 25 لاکھ روپے سے بھرا بیگ ملا جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور آس محمد کی بہت تعریف کی ہے اور بیگ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ معاملہ غازی آباد کے مودی نگر تھانہ علاقہ سے متعلق ہے۔ ای رکشہ ڈرائیور عاص محمد اپنا رکشہ لے کر یہاں سے جا رہے تھے کہ ان کی نظر ٹبرا روڈ کے قریب تالاب کے کنارے پڑے ایک لاوارث بیگ پر پڑی۔ اسی دوران عاص محمد نے اپنے ایک جاننے والے سرفراز علی کو وہاں سے گزرتے دیکھا۔ دونوں نے اس سلسلے میں پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے بیگ کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ رکشہ ڈرائیور کی ایمانداری کو دیکھ کر ڈی سی پی رورل روی کمار نے بھی ان کی کافی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: اندور میں رکشا ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کی

یہ ساری رقم آخر کس کی تھی، یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوئی۔ تاہم پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور بیگ کے مالک کا پتہ لگا رہی ہے۔ اتنی بڑی رقم دیکھنے کے بعد کسی کے ذہن میں لالچ بھی آسکتا تھا لیکن ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب رکشہ والے نے رقم پولیس کے حوالے کر دی۔ جس کے بعد عاص محمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ڈی سی پی رورل روی کمار کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانکاری محکمہ انکم ٹیکس کو بھی دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.