ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد: خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے دعا فاؤنڈیشن کی مثالی پہل - رکن پارلیمان امتیاز جلیل

دعا فاؤنڈیشن کے اس پروگرام میں شہر اور اطراف و اکناف کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نئے داخلوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ طالبات کا انتخاب کیا گیا، سینکڑوں امیدواروں میں ساٹھ سے زائد طالبات کو داخلہ دیا گیا، اسی طرح ہنر مند خواتین کو سرٹیفکٹ اور مشینیں تقسیم کی گئیں۔

خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے دعا فاؤنڈیشن کی مثالی پہل

author img

By

Published : Oct 16, 2021, 10:40 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دعا فاؤنڈیشن خواتین کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں شہر کی دو سو سے زائد خواتین کو سلائی مشینیں اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے، یہ پروگرام اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں خواتین کو خود کفیل بننے کے سلسلے میں مفید مشوروں سے نوازا ۔

خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے دعا فاؤنڈیشن کی مثالی پہل

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی قیادت میں دعا فاؤنڈیشن کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اورنگ آباد شہر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹ چلائے جارہے ہیں۔ انہیں پروجیکٹ میں سے ایک پروجیکٹ ہے سلائی کڑھائی کی تربیت دینا، پچھلے دو سالوں سے سلائی کڑھائی کی تربیت دی جارہی ہے۔ تقسیم اسناد پروگرام میں شہر کی معروف خواتین نے شرکت کی اور اس پروجیکٹ کو کافی سراہا۔

مزید پڑھیں:۔اورنگ آباد: ان لاک ون میں بھی دعا فاؤنڈیشن کی خدمت جاری

دعا فاؤنڈیشن کے اس پروگرام میں شہر اور اطراف و اکناف کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نئے داخلوں کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ طالبات کا انتخاب کیا گیا، سینکڑوں امیدواروں میں ساٹھ سے زائد طالبات کو داخلہ دیا گیا، اسی طرح ہنر مند خواتین کو سرٹیفکٹ اور مشینیں تقسیم کی گئیں، ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ دعا فاؤنڈیشن کا مقصد خواتین کو خود کفیل بنانا ہے ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 200 ہنر مند خواتین کو سلائی مشینیں مفت میں تقسیم کی گئیں۔ اس امید کے ساتھ کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت میں مدد گار ثابت ہوسکیں، واضح رہے دعا فاؤنڈیشن میں سلائی اور کڑھائی کی بالکل مفت تربیت دی جاتی ہے شرط یہ ہے کہ طالبات کو پابندی سے ہنر سیکھنا ہوتا ہے، پچھلے دو سالوں میں دعا فاؤنڈیشن کے تحت سینکڑوں خواتین و طالبات کو ہنرمند بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.