ETV Bharat / bharat

'اگر شاہ رخ بی جے پی میں شامل ہوجائے تو منشیات چینی کا پاؤڈر بن جائے گا' - مہاراشٹر کے وزیر چھگن بُھجبل

کروز جہاز پر منشیات ضبط کرنے کے سلسلے میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس دوران مہاراشٹر کے وزیر چھگن بُھجبل نے بی جے پی پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان بی جے پی میں شامل ہو جائیں تو منشیات بن جائےگا شوگر پاؤڈر ۔

drugs will become sugar powder if shah rukh khan joins bjp,says ncp leader
'اگر شاہ رخ بی جے پی میں شامل ہو جائیں تو منشیات چینی کا پاؤڈر بن جائے گا'
author img

By

Published : Oct 24, 2021, 9:50 AM IST

Updated : Oct 24, 2021, 10:44 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر چھگن بُھجبل نے ہفتے کے روز کروز جہاز پر منشیات کی ضبطی پر بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداکار شاہ رخ خان بھگوا پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو 'منشیات شوگر پاؤڈر' بن جائے گا۔

بُھجبل نے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے او بی سی کوٹہ پر ایک آرڈیننس پاس کیا تھا، لیکن بی جے پی کے ایک کارکن نے اسے عدالت میں چیلنج کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ کیا بی جے پی دیگر پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینے کے خلاف ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اجمیر درگاہ میں آرین خان کی رہائی کے لیے دعا

واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 3 اکتوبر کو آرین خان (23) اور چند دیگر کو ممبئی کے ساحل سے ایک کروز جہاز سے منشیات ضبط کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ آرین خان تب سے جیل میں ہیں۔

Last Updated : Oct 24, 2021, 10:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.