نئی دہلی: وزیر اعظم نریندرمودی نے منشیات کے استعمال اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ نشہ اپنے ساتھ تاریکی، بربادی اورتباہی لے کرآتا ہے۔
وزیراعظم نے منشیات اور غیرقانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ'میں ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جوہمارے سماج سے منشیات کے خطرے کو مٹانے کے لیے زمینی سطح پر کام کررہے ہیں۔ زندگی کو بچانے کے لیے کی گئی ایسی ہرکوشش اہم ہے۔ بالآخر نشہ اپنے ساتھ تاریکی، بربادی اورتباہی لے کرآتا ہے۔'
- مزید پڑھیں: حکومت منشیات کے خلاف سخت کارروائی کے لئے پرعزم: امت شاہ
- ڈیلٹا پلس ویرِیئنٹ: مرکز کی جانب سے 8 ریاستوں کو فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت
ایک دیگرٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ منشیات کے مسائل کے بارے میں وہ اپنے پروگرام من کی بات کے ایک ایپیسوڈ کو بھی یہاں شیئر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ' آئیے ہم منشیات کے بارے میں معلومات شیئرکرنے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور منشیات سے پاک بھارت کے اپنے نقطہ نظر کو شرمندہ تعبیرکرتے ہیں۔ یادرکھیں نشہ نہ تو اچھا ہوتا ہے اور نہ ہی شان کی بات ہے۔ اس موقع پر میں ’من کی بات‘ کے ایک پرانے ایپیسوڈ کو شیئر کررہا ہوں جس میں منشیات کے خطرے کو قابو کرنے کے کئی پہلوشامل تھے۔'
یواین آئی