امرتسر: پنجاب میں امرتسر کے چمرنگ روڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں گلی میں جمع تقریباً 5 نوجوان ایک دوسرے کو نشیلی اشیاء دے رہے ہیں۔ اس کے بعد نوجوان ایک دوسرے کو ٹانگوں کی رگوں میں انجیکشن لگا رہے ہیں۔ منشیات کے معاملے میں آج بھی امرتسر کے کئی علاقے میں اسی طرح نشہ آور اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ عآپ حکومت اس معاملے میں کیا کارروائی کرتی ہے۔ Drug Viral Video Of Amritsar
پنجاب حکومت کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔بتا دیں کہ پنجاب پولیس امرتسر میں اس نیٹ ورک کو توڑنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ امرتسر میں سرفہرست علاقہ مقبول پورہ میں اسی طرح منشیات فروخت ہو رہی ہیں۔ البتہ چمرنگ روڈ، ترن تارن روڈ اور مقبول پورہ علاقہ میں پولیس اس معاملے میں سخت کارروائی کر رہی ہے لیکن پولیس ابھی تک ان منشیات فروشوں تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Stranger Poisons Bike Rider After Asking For Lift انجان مسافر نے لفٹ کے بہانے بائیک سوار کو زہریلا انجکشن لگایا