ETV Bharat / bharat

Drones In Pakistan Border Punjab گرداسپور میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈرون دیکھے گئے - گرداسپور میں ڈرون

پنجاب کے ضلع گرداسپور میں بین الاقوامی سرحد کے قریب دو مرتبہ ڈرون دیکھے گئے۔ بی ایس ایف کی چندو وڈالا پوسٹ اور کسووال پوسٹ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔Drones In Pakistan Border Punjab

گرداسپور میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ڈرون دیکھے گئے

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 11:17 AM IST

گرداسپور: ریاست پنجاب کے ضلع گرداسپور میں گزشتہ رات بی ایس ایف کی چندو وڈالا پوسٹ اور کسووال پوسٹ پر پاکستانی ڈرون دیکھے گئے۔ جوانوں نے اسے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ واپس چلے گئے۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے کہا کہ آس پاس کے علاقوں میں تلاشی لی جارہی ہے۔ اس سے قبل 2 دسمبر کو پنجاب پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بین الاقوامی سرحد کے قریب کھیتوں سے ایک ڈرون برآمد ہوا تھا۔ تلاشی کے دوران پانچ کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔Drones seen twice late night on Pakistan border Punjab

مزید پڑھیں:۔ Drone Spotted In Poonch پونچھ میں حد متارکہ کے نزدیک ڈرون کی نقل و حمل

اس وقت بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل پنکج سنگھ نے کہا تھا کہ کچھ مخصوص مقامات (بھارت-پاکستان سرحد کے ساتھ) پر کچھ اینٹی ڈرون سسٹم نصب کیے گئے ہیں، چونکہ رینج بہت وسیع ہے، اس لیے تمام جگہوں پر اینٹی ڈرون سسٹم نصب نہیں کیا جا سکتا۔ یہ سسٹم ایک ایک کرکے مزید جگہوں پر نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف نے ان ڈرونز کے ذریعے گرائے گئے غیر قانونی اشیاء کو اٹھانے کی کوشش کرنے والے کو پکڑنے کے لیے خصوصی گشت شروع کی ہے۔ اس سے قبل بھی بین الاقوامی سرحد کے قریب اسی علاقے میں پاکستان کی طرف سے ڈرون دیکھے گئے تھے۔ بی ایس ایف کی 103 بٹالین نے ڈل پوسٹ کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کو دیکھے جانے کے بعد کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ اس دوران ڈرون کو مار گرایا گیا۔ اس کے بعد بی ایس ایف اور تھانہ خلدہ پولیس نے مشترکہ تلاشی مہم چلائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.