ETV Bharat / bharat

ڈی آر ڈی او نے گاندھی ہسپتال کو100 آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے - ریمڈیسیوویرکی فراہمی میں نمایاں اضافہ

کشن ریڈی، جن کے سکندرآباد لوک سبھا حلقہ میں ہسپتال آتا ہے ، نے اتوار کے روز ڈی آر ڈی او اور تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی موجودگی میں سلنڈرز ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کردیے۔

ڈی آر ڈی او نے گاندھی ہسپتال کوآکسیجن سلنڈرز فراہم کیے

author img

By

Published : May 3, 2021, 7:08 AM IST

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے گورنمنٹ کے زیرانتظام گاندھی اسپتال کو 100 میڈیکل آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کی درخواست پر مختصر نوٹس پر یہ سلنڈر فراہم کیے گئے۔

ریڈی، جن کے سکندرآباد لوک سبھا حلقہ میں اسپتال آتا ہے ، نے اتوار کے روز ڈی آر ڈی او اور تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی موجودگی میں سلنڈرز ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کردیئے۔

کشن ریڈی نے ایک مختصر اطلاع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کو اپنے پارلیمانی حلقہ سکندرآباد پر 100 آکسیجن سلنڈر بھیجنے پر شکریہ ادا کرنے کے لئے ٹویٹ کیا۔

ایک اور ٹویٹ میں، وزیر مملکت نے کہا کہ تلنگانہ کےلیے ریمڈیسیوویرکی فراہمی میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند کوویڈ 19 کے مریضوں کو دستیابی حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اپریل سے 9 مئی تک 93،800 ریمڈیسیوویر شیشیوں کو تلنگانہ کےلیے مختص کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.