ETV Bharat / bharat

Akash Weapon System ڈی آر ڈی او نے آکاش ہتھیاروں کا نظام اے ایچ ایس پی کے حوالے کیا

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے حیدرآباد میں میزائل سسٹم کوالٹی ایشورنس ایجنسی کو آکاش ہتھیاروں کے نظام (بھارتی فوج کے ورژن) کی مہربند تفصیلات رکھنے والی اتھارٹی (اے ایچ ایس پی) کے حوالے کیے۔ وہیں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک تاریخی واقعہ کے طور پر اے ایچ ایس پی کی منتقلی کو مکمل کرنے پر ڈی آر ڈی او، بھارتی فوج اور صنعت کو مبارکباد دی۔Akash Weapon System

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 4, 2022, 10:40 PM IST

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے حیدرآباد میں میزائل سسٹم کوالٹی ایشورنس ایجنسی (ایم ایس کیو اے اے) کو آکاش ہتھیاروں کے نظام (بھارتی فوج کے ورژن) کی مہربند تفصیلات رکھنے والی اتھارٹی (اے ایچ ایس پی) کے حوالے کیں۔ اس حوالے سے ہفتہ کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) میں تقریب منعقد کی گئی تھی، جس نے ایک نوڈل ایجنسی کے طور پر آکاش ہتھیاروں کے نظام کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔Akash Weapon System

اے ایچ ایس پی منتقلی کے حصہ کے طور پر پروجیکٹ آکاش کے ذریعے تکنیکی تفصیلات اور معیاری دستاویزات اور مکمل ہتھیاروں کے نظام کے عناصر کی ڈرائنگ کو سیل کر دیا گیا اور ایم ایس کیو اے اے کے حوالے کر دیا گیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک تاریخی واقعہ کے طور پر اے ایچ ایس پی کی منتقلی کو مکمل کرنے پر ڈی آر ڈی او، بھارتی فوج اور صنعت کو مبارکباد دی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ خدمات کی ضرورت کو پورا کرنے میں بہت لمبا راستہ طے کرے گا۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے پروجیکٹ آکاش ٹیم کو میزائل کلسٹر سے ایم ایس کیو اے اے میں میزائل اور ملٹیپل گراونڈ سسٹم والے مشکل نظام کے لئے پہلے اے ایچ ایس پی کی منتقلی کے لیے مبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتقلی کا عمل مستقبل کے میزائل سسٹم کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرے گا، جو کہ زیر تیاری ہیں۔

آکاش پہلا جدید ترین دیسی ساختہ سطح سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم ہے جو تقریباً ایک دہائی سے مسلح افواج کے ساتھ بھارتی آسمانوں کی حفاظت اور قومی سلامتی فراہم کر رہا ہے۔ یہ بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کی طرف سے 30,000 کروڑ روپے کی لاگت سے چلائی جاتی ہے، جو دیسی میزائل سسٹم کے سب سے بڑے سنگل سسٹم آرڈرز میں سے ایک ہے۔

ڈی آر ڈی ایل کے علاوہ ڈی آر ڈی او کی کئی دیگر لیبارٹریز سسٹم کی ترقی میں شامل ہیں۔ یہ سسٹم بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، لارسن اینڈ ٹوبرو، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، بی ای ایم ایل لمیٹڈ کے ساتھ ساتھ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز اور دیگر صنعتی شراکت داروں کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:VL-SRSAM Missile Test: زمین سے فضا میں کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.