ETV Bharat / bharat

Draupadi Murmu Oath Ceremony: نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو حلف لیں گی

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 10:47 PM IST

نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔ پرسنل منسٹری نے حلف برداری کی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں کچھ سرکاری عمارتوں کو دوپہر 2 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر بھی روک دی جائے گی۔ Draupadi Murmu Oath Ceremony

Draupadi Murmu
دروپدی مرمو

نئی دہلی: نو منتخب صدر دروپدی مرمو پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے نے جمعہ کو ملک کے اگلے صدر کے طور پر مرمو کے انتخابی سرٹیفکیٹ پر مشترکہ طور پر دستخط کیے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی سے انتخابی نتائج کے اعلان کی کاپی حاصل کی۔ مسٹرمودی راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل بھی ہیں۔

پی ایم مودی نے جمعرات کی شام پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد انتخاب میں محترمہ مرمو کی جیت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سرٹیفکیٹ کی ایک دستخط شدہ کاپی سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر دھرمیندر شرما اور سینئر پرنسپل سکریٹری نریندر بٹولیا نے ہوم سکریٹری کو سونپی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران پڑھا جائے گا۔ تمام ممبران پارلیمنٹ کی شرکت کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے فیصلہ کیا ہے کہ راجیہ سبھا کا اجلاس اس دن 11 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:

پرسنل منسٹری نے حلف برداری کی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں کچھ سرکاری عمارتوں کو دوپہر 2 بجے تک بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ تقریب کے پیش نظر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر بھی روک دی جائے گی۔ دریں اثنا، اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک مرمو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں گے۔ مرمو ہندوستان کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی۔ Draupadi Murmu Oath Ceremony

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.