ETV Bharat / bharat

Draupadi Murmu and Yashwant Sinha: دروپدی مرمو اور یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں آمنے سامنے

جمہوریہ بھارت کے صدارتی انتخاب کے لیے دروپدی مرمو اور یشونت سنہا آمنے سامنے ہیں۔ امیدواروں کی دستبرداری کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد صرف دو امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ Presidential Polls 2022۔ صدارتی انتخاب میں محترمہ مرمو اور مسٹر سنہا کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ صدارتی انتخاب 18 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس اور ریاستی دارالحکومتوں میں ہوگا۔ Draupadi Murmu and Yashwant Sinha

Draupadi Murmu and Yashwant Sinha
Draupadi Murmu and Yashwant Sinha
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 9:01 AM IST

نئی دہلی: صدارتی انتخاب میں دستبرداری کی مدت ختم ہونے کے بعد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان سیدھا مقابلہ طے پایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صدارتی انتخاب میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں صرف ان دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے۔ Draupadi Murmu and Yashwant Sinha Face off in the Presidential Election
یہ بھی پڑھیں:

صدارتی انتخابی افسر اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے ہفتہ کو کہا کہ امیدواروں کی دستبرداری کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد صرف دو امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں محترمہ مرمو اور مسٹر سنہا کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ صدارتی انتخاب 18 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس اور ریاستی دارالحکومتوں میں ہوگا۔ ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہوگی اور شام 5 بجے ختم ہوگی۔ Presidential Candidate Yashwant Sinha

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب Presidential Polls 2022 کے لیے الیکٹورل کالج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے منتخب اراکین اور تمام ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں کے منتخب اراکین پر مشتمل ہوتا ہے، بشمول قومی دارالحکومت علاقہ دہلی اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری اور دیگر ریاستوں کے الیکٹورل کالج قانون ساز منتخب اراکین اس میں حصہ لیتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.