ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے بدرالدّین اجمل کے گزشتہ دنوں متنازعہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے ڈپریشن میں کہا ہے کہ بدر الدین اجمل بہت سینئر رہنما ہیں۔
ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ بدرالدّین اجمل کو کچھ ایسا احساس ہو رہا ہوگا کیونکہ آسام میں مدارس کے ساتھ جو سلوک ہواہے اسکو پورا بھارت ہی نہیں پوری دنیا جانتی ہے ۔
مرداباد-ایم پی بدرالدّین اجمل کے بیان کا رَدِّ عَمَل انہوں نے کہا کہ میرا یہ کہناہے کہ کسی کی یہ جرأت اور ہمّت نہیں جو ہماری آباد مساجد کو برباد کر دے، کسی نے اگر یہ ہمّت کی یا کسی نے ہماری عورتوں سے برقع اتارنےکی کوشش کی اور ہمارے مردوں سے داڑھی ہٹوانےاور ٹوپی اتروانے کی کوشش کی تو بھارت میں بہت بڑی افرا تفری ہو جائے گی ۔یقینی طور پر کوئی ایسا کام کرتا ہے تو پورا ہندوستان ایک ساتھ کھڑا ہوجائےگا کیونکہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے، ہمارے بھارت میں ایکتا ہے ۔
مزید پڑھیں :
ریاست آسام سے اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمان بدرالدّین اجمل نے ابھی حال ہی میں اپنے متنازع بیان میں کہا تھا اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مرکز میں دوبارہ آتی ہے تو مسلمانوں کو نہ ٹوپی پہنّے دی جائے گی نہ داڑھی رکھنے دی جائےگی اور آباد مساجد کو بھی توڑا جائے گا ۔