بی جے ڈی کے رکن پارلیمان ببھترہواری مہتاب نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خالص ازدواجی اور دو افراد کے درمیان کا معاملہ ہے۔ رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ تین سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے جب ان کے بیٹے نے طلاق کی درخواست دائر کی تھی اور دہلی میں صلح کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی اور کیس ابھی نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں زیر التوا ہے۔
رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ حالیہ الزام کے بارے میں میں اس کیس کی میرٹ پر کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ یہ زیر تفتیش معاملہ ہے۔ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ یہ ذاتی معاملہ ہے، جہیز اور تشدد کے الزامات کے بارے میں ابھی کوئی رائے دنیا مناسب نہیں سمجھتا۔
مزید پڑھیں: بہرائچ: جہیز کے لیے بہو کو قتل کرنے کا الزام
بھوپال خواتین پولیس نے آئی پی سی کی دفعات 498 اے، 406 ، 506 اور 34 اور جہیز ممانعت ایکٹ 1961 کے سیکشن 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، مہتاب اور جلد ہی اس کے خاندان کو نوٹس جاری کرے گی۔