ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اتوار کو حکام کو ہدایت دی کہ وہ اپوزیشن کو اپنا احتجاج کرنے دیں اوراس کے لئے کسی کو بھی گرفتار یا پریشان نہ کریں۔ آج یہاں حکمران عوامی لیگ کے آرگنائزنگ سکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسینہ نے کہا کہ اگر اپوزیشن وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنا چاہتی ہے تو انہیں ایسا کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ایندھن، تیل کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی راشننگ کی وجہ سے عوام کی حالت زار کو سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمیت بہت سے لوگ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے لیکن اگر وہ احتجاج کے نام پر زیادتی کریں گے تو عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔Sheikh Hasina On Opposition Parties
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی عوام اچھی طرح جانتی ہیں کہ حکومت نے ایندھن کی قیمتوں اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے پر حکومت یقینی طورسے فیول آئل کی قیمتوں کو ضرور ایڈجسٹ کرے گی۔ جب کوئلے سے چلنے والے پلانٹ ملک میں پیداوار شروع کریں گے تو بجلی کی صورتحال بہتر ہوگی۔
بنگلہ دیش کی معیشت کو پہنچنے والے بڑے نقصان کے لیے روس-یوکرین جنگ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، محترمہ حسینہ نے کہا کہ امریکہ اور روس پابندیوں اور کاؤنٹر پابندیوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کی کرنسیوں کو دنیا میں سراہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Since Taliban Takeover افغانستان میں ہونے والے اہم واقعات کی ٹائم لائن
یو این آئی