ETV Bharat / bharat

Trump Indictment: ڈونلڈ ٹرمپ کو آج مین ہٹن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 9:38 AM IST

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے نجی طیارے کے ذریعہ نیویارک پہنچ گئے۔ جہاں وہ ایک پورن اسٹار کو خفیہ طور پر پیسے دینے کے معاملے میں الزامات کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ نے کمرہ عدالت میں کیمرے لگانے کی مخالفت کی ہے۔ ٹرمپ کے اشتعال انگیز بیان کے پیش نظر نیویارک شہر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مین ہٹن عدالت میں پیشی
ڈونلڈ ٹرمپ کی مین ہٹن عدالت میں پیشی

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2016 کے دوبارہ انتخابی مہم کے دوران ایک پورن اسٹار کو خفیہ طور پر پیسے دینے کے معاملے میں مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ہفتے مین ہیٹن کی ایک گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد منگل کو مین ہیٹن کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ وہ پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے جنہیں کسی مجرمانہ الزام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان کا 2024 میں دوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچنے کا خواب ٹوٹتا دکھائی دے رہا ہے۔

اتوار کو ان کے دفتر نے کہا کہ 76 سالہ رہنما پیر کو اپنے مار اے لاگو گھر سے نیویارک شہر کے لیے پرواز کریں گے۔ وہ عدالتی سماعت کے بعد فلوریڈا میں اپنے ریزوٹ واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں وہ منگل کی رات حامیوں سے خطاب کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ میں پیر کو دوپہر 12 بجے مار اے لاگو سے نکل کر نیویارک میں ٹرمپ ٹاور جاؤں گا۔ منگل کی صبح میں عدالت جا رہا ہوں، یقین کریں یا نہ کریں۔ امریکہ کو ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Donald Trump Indicted پورن سٹار کو چپ رہنے کیلئے رقم دینے کا معاملہ، ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

سابق صدر پر غیر معمولی مجرمانہ فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد شہر میں حامیوں اور مظاہرین کے مظاہرے متوقع ہیں۔ اس کے پیش نظر انتظامیہ نے تیاریاں کر لی ہیں۔ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جنہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں منگل کو پیش کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ کارروائی مختصر ہوگی۔ سماعت کے دوران الزامات کو پڑھ کر سنایا جائے گا اور یہ عمل تقریباً 10-15 منٹ تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.