ETV Bharat / bharat

LPG Price Hiked: گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 3.50 روپئے کا اضافہ - گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت آج سے پھر بڑھ گئی ہے جبکہ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ جانیے اس سے آپ کی جیب پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔

cylinder
cylinder
author img

By

Published : May 19, 2022, 10:15 AM IST

Updated : May 19, 2022, 12:20 PM IST

نئی دہلی: ملک میں ایندھن کی قیمتیں مسلسل آسمان کو چھو رہی ہیں۔ آج جمعرات کو ایک بار پھر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب ملک بھر میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1000 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج گھریلو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 3.50 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمرشل گیس سلنڈر 8 روپے مہنگا ہو گیا ہے Increase in the price of gas cylinders۔

آج سے دہلی اور ممبئی میں 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر 1003 روپے میں دستیاب ہوگا۔ گزشتہ ایک سال میں دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر 809 روپے سے 1003 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ آج ایل پی جی کی قیمت کولکتہ میں 1029 روپے اور چنئی میں 1018.5 روپے پر آ گئی ہے، جس سے کھانا پکانا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

اس سے قبل 7 مئی 2022 کو ملک میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس وقت فی سلنڈر 50 روپے کا زبردست اضافہ ہوا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مئی کے مہینے میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت بھی 8 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک کے بڑے شہروں میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت جانیئے۔ (14.2 کلوگرام)

دہلی - 1003 روپے فی سلنڈر

کولکتہ - 1029 روپے فی سلنڈر

ممبئی - 1002.50 روپے فی سلنڈر

چنئی - 1018.50 روپے فی سلنڈر

19 کلو کے کمرشل سلنڈر کی قیمت کتنی تھی؟

دہلی - 2354 روپے فی سلنڈر

کولکتہ - 2454 روپے فی سلنڈر

ممبئی - 2306 روپے فی سلنڈر

چنئی - 2507 روپے فی سلنڈر

Last Updated : May 19, 2022, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.