ETV Bharat / bharat

Dog Carrying A Newborn Baby: کتّے کے منہ میں نومولود کا سر دیکھ کر مقامی لوگ حیران

حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن علاقے میں سہارا گیٹ کے قریب ایک کتے کو نوزائیدہ بچے کا سر منہ میں لیے جاتے دیکھا گیا۔ اس حیرت انگیز واقعہ کے روشنی میں آنے کے بعد پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس بچے کو کس نے، کہاں اور کیوں چھوڑا؟ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا نومولود کو موت کے بعد اس طرح پھینک دیا گیا یا اسے زندہ چھوڑ دیا گیا؟

کتا کے منہ میں نومولود کا سر دیکھ کر مقامی لوگ حیران

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 8:42 AM IST

Updated : Mar 14, 2022, 12:27 PM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ونستھلی پورم تھانہ علاقے میں سہارا گیٹ کے قریب ایک کتے کو نوزائیدہ بچے کا سر منہ میں لیے جاتے دیکھا گیا۔ نومولود بچے کا سر کتے کے منہ میں دیکھ کر مقامی لوگ دنگ رہ گئے۔ مقامی شخص نے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

کتّے کے منہ میں نومولود کا سر دیکھ کر مقامی لوگ حیران

اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس بچے کو کس نے، کہاں اور کیوں چھوڑا؟ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا نومولود کو موت کے بعد اس طرح پھینک دیا گیا یا اسے زندہ چھوڑ دیا گیا؟ پولیس ان تمام سوالات کے جوابات تلاش کر رہی ہے اور مکمل تفتیش کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔

پولیس کے مطابق اتوار کو منچنا کارتک کے بیٹے منچنا مہیندر نے اس واقعہ کی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ جنہوں نے بتایا کہ 13 مارچ کو صبح تقریباً 10 بجے جب شکایت کنندہ سہارا روڈ پر وویک آنند کی مورتی کے قریب واقع اپنے دوست کی دودھ کی دکان پر بیٹھا تھا، تبھی اس نے ایک کتے کو نومولود بچے کا سر پکڑے دیکھا۔

یہ دیکھ کر شکایت کنندہ کتے کے پاس پہنچا جسے دیکھ کر کتا بچے کا سر وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ اس کے بعد شکایت کنندہ نے ڈائل 100 پر کال کی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد شکایت کنندہ نے ضروری کارروائی کی درخواست کی۔ شکایت کی بنیاد پر نامعلوم شخص کے خلاف ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2022, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.