ETV Bharat / bharat

Doda Youthon 2023 Concludes نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام ڈوڈہ یوتھون اختتام پذیر - چناب وائٹ واٹر رافٹنگ چیمپئن شپ

ڈوڈا یوتھون 2023 آج چناب وائٹ واٹر رافٹنگ چیمپئن شپ، بیچ والی بال، تفریحی سرگرمیوں، موسیقی سمیت تمام ایڈونچرز کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام ڈوڈہ یوتھون اختتام پذیر

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 4:03 PM IST

نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام ڈوڈہ یوتھون اختتام پذیر

ڈوڈہ: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں 'ڈوڈا یوتھون 2023' اس ماہ کی 18 تاریخ سے شروع ہوا تھا۔ اس میلے کا جس کا مقصد نوجوانوں کے اچھے مستقبل کے لیے مثبت، حوصلہ افزا اور فائدہ مند سرگرمیوں میں ان کی کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔ اس میلے نے نوجوانوں کو نئے خیالات، مواقع اور توانائی سے ہمکنار کرنے اور ضلع کی تمام 237 پنچایتوں میں قائم یوتھ کلبز کو زندہ کرنے میں شاندار کامیابی درج کی۔ یہ میلہ آج چناب وائٹ واٹر رافٹنگ چیمپئن شپ، بیچ والی بال، ڈسکس تھرو، شاٹ پٹ، تفریحی سرگرمیوں، موسیقی اور شبنوٹ پریم نگر میں ایڈونچر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

چناب وائٹ واٹر رافٹنگ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم کے ہمراہ پریم نگر ڈوڈہ کے قریب شبنوٹ میں کیا تھا۔ اس چمپئن شپ کا انعقاد ضلع انتظامیہ نے وائٹ واٹر فیڈریشن آف جے اینڈ کے اور ایکسٹریم ایڈونچر گروپ کے تعاون سے کیا تھا۔ شیبنوٹ میں تیسری بار رافٹنگ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ ADBHUT ڈوڈا کی پہل اور آزادی کا امرت مہوتسو کے زیر اہتمام تھا۔ اس چیمپئن شپ مین 500 سے زائد نوجوانوں نے رافٹنگ ایڈونچر اور دیگر گیمز میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Doda Youthon 2023 نوجوانوں کیلئے خصوصی پروگرام ڈوڈہ یوتھون کا انعقاد

رافٹنگ کا انعقاد تمام حفاظتی معیارات پر عمل کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ مقامی لوگوں میلے سے لطف اندوز ہوئے اور اسے سراہا۔ چیمپئن شپ کے شرکاء نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ بالخصوص ڈی سی کا شکریہ ادا کیا اور ایسے پروگراموں کو وقفے وقفے سے منعقد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.