ETV Bharat / bharat

Doctors Successfully Deliver Baby 'تھری ایڈیٹس' انداز میں ڈاکٹروں نے خاتون کی ڈیلیوری انجام دی - کیرن میں بھاری برف باری

کپواڑہ کے دور دراز علاقے کیرن میں بھاری برف باری کے نتیجے میں راستے بند ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے وائٹس اپ کال کے ذریعے درد میں مبتلا خاتون کی ڈیلیوری انجام دی۔

کپواڑہ میں 'تھری ایڈیٹس' انداز میں ڈاکٹروں نے خاتون کی ڈیلیوری انجام دی

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 9:40 PM IST

سرینگر: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے دور دراز علاقے کیرن میں بھاری برف باری کے نتیجے میں راستے بند ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے واٹس اپ کال کے ذریعے درد میں مبتلا خاتون کی ڈیلیوری انجام دی۔ بلاک میڈیکل آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں صحیح سلامت ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شدید برف باری کے نتیجے میں سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن اور دوسرے دور افتادہ علاقے کٹ کر رہ گئے۔

بی ایم او کپواڑہ نے بتایا کہ گزشتہ روز میڈیکل آفیسر کیرن کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی کہ دردزہ میں مبتلا خاتون کی حالت متغیر ہوئی لہذا اُس کا آپریشن کرانا ناگزیر بن گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابط قائم کرکے ہیلی کاپٹر خدمات کی درخواست کی تاہم موسم اتنا خراب تھا کہ ہیلی کاپٹر سروس کو بھی روکنا پڑا۔ اُن کے مطابق خاتون کی جان بچانے کی خاطر وقت ضائع کئے بغیر وائٹس اپ کال کے ذریعے وہاں موجود ڈاکٹروں کو ڈیلیوری کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ وائٹس اپ پر سینئر ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے زچہ اور بچہ دونوں کی جان بچ پائی۔

یہ بھی پڑھیں: وبا کے دوران89 خواتین کی ڈیلیوری کروانے والی شمشادہ بانو

بتا دیں کہ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کا دور دراز علاقے کیرن میں بھاری برف باری ہوئی، جس کی وجہ سے علاقہ کے رابطہ سڑک پوری طرح سے بند ہو گئے تھے۔ وہیں ڈاکٹروں نے وائٹس اپ کال کے ذریعے درد میں مبتلا خاتون کی ڈیلیوری انجام دے کر مثال قائم کی ہے۔ اس دوران علاقہ کے مقامی لوگوں نے ڈاکٹروں کی ستائش کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.