ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں آکسیجن کی شدید قلت سے ڈاکٹرس پریشان

ملک بھر میں کورونا وائرس کی شدید متاثرہ ریاستوں کے ڈاکٹر آکسیجن کی قلت سے پریشان ہیں بعض ہسپتالوں نے آکسیجن نہ ہونے کے سبب مریضوں کو شریک کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ملک بھر میں آکسیجن کی شدید قلت سے ڈاکٹرس پریشان
ملک بھر میں آکسیجن کی شدید قلت سے ڈاکٹرس پریشان
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 4:45 PM IST

ملک کی کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ریاستوں کے ڈاکٹرس کا مطالبہ ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کی جائے۔ کئی ڈاکٹرس میڈیا سے اپیل کررہے ہیں جبکہ کئی ڈاکٹرس نے عدالت میں عرضی دائر کی ہےکہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ آکسیجن فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے۔ چند ہسپتالوں نے آکسیجن نہ ہونے کے سبب مریضوں کو شریک کرنے سے انکار کردیا ہے

ملک بھر میں آکسیجن کی شدید قلت سے ڈاکٹرس پریشان

دہلی کے شانتی مکند ہسپتال کے سی ای او سنیل ساگر نے ان کے ہسپتال میں آکسیجن کی قلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صرف دو گھنٹوں کے لیے آکسیجن بچی ہے اس لیے مریضوں کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا جائے۔

نویڈا کے کیلاش ہسپتال کے انتظامیہ نے کہا کہ ان کے پاس صرف چند گھنٹوں کے لیے آکسیجن بچی ہے۔ گوتم بدھ نگر میں اس گروپ کے چار ہسپتال ہیں۔ ہسپتال کی گروپ میڈیکل ڈائرکٹر ریتو بورا نے کہا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ انہیں اگلے 36 گھنٹوں میں آکسیجن کی نئی سپلائی مل جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال میں نئے مریضوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

اس سے قبل دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے آکسیجن کی فراہم کے مسئلہ پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے کئی ہسپتال آکسیجن کی قلت کا شکار ہیں جبکہ چند ہسپتالوں میں بالکل آکسیجن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج صبح سے کئی ہسپتالوں کے مسلسل فون کالس اور میسیجس آرہے ہیں۔ ہم انہیں کسی طرح سے آکسیجن فراہم کررہے ہیں اور ہمارا اسٹاک ختم ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.