ETV Bharat / bharat

بلدیاتی انتخابات میں ڈی ایم کے کی جیت بہتر حکمرانی کی علامت: اسٹالن - تملناڈو کی خبریں

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا ،’یہ شاندار جیت گزشتہ پانچ ماہ میں پارٹی کی محنت اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا ثبوت ہے‘۔

بلدیاتی انتخابات میں ڈی ایم کے کی جیت بہتر حکمرانی کی علامت: اسٹالن

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 4:10 PM IST

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بدھ کے روز کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نو اضلاع میں پارٹی کی شاندار جیت ریاست میں گذشتہ پانچ ماہ میں بہتر حکمرانی کی علامت ہے۔

اسٹالن نےیہاں جاری ایک پریس ریلیز میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد عوام نے اب بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی بہتر پالیسیز پر اعتماد کیا ہے اور ان انتخابات میں پارٹی کو مضبوط مینڈیٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ،’یہ شاندار جیت گزشتہ پانچ ماہ میں پارٹی کی محنت اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا ثبوت ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پارٹی کی شاندار فتح ڈی ایم کے پر عوام کا اعتماد ظاہر کرتی ہے اور جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مئی میں ریاست میں کورونا اپنے عروج پر تھا۔ ایک طرف کورونا سے پیدا ہونے والی ہیلتھ ایمرجنسی تھی اور دوسری طرف ریاست کے سامنے شدید مالی بحران تھا لیکن حکومت دونوں کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت موقع کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم لوگوں کی ضروریات کو جانتے تھے اور انہی کے مطابق عمل کیا۔ مالی بحران کے باوجود ہم نے انتخابات کے دوران کیے گئے 200 سے زائد وعدے پورے کیے۔

اسٹالن نے کہا کہ نو اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی جیت اس کی محنت اور اچھی حکمرانی کا نتیجہ ہے اور پچھلے پانچ ماہ میں لوگوں کا پارٹی پر اعتماد بڑھا ہے۔

تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کاموں کو عام طور پر مکمل ہونے میں پانچ سال لگتے تھے وہ اب پانچ ماہ میں مکمل ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.