نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے۔ راہل گاندھی نے ایک فیس بک پوسٹ میں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار تاریکی پر روشنی کی جیت اور جھوٹ پر سچ کی جیت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہم دیوالی کے چراغ ایک قطار میں جلاتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس قطار کا ایک بھی چراغ نہ بجھے۔ Rahul Gandhi Wishes Diwali to Nation
-
दीपावली का पावन पर्व अंधेरे पर उजाले की, अधर्म पर धर्म की विजय का प्रतीक है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
हर आंगन में ख़ुशहाल भारत के लिए दिये जलाएं, ख़ुशियां बांटें, मुस्कान फैलाएं - सभी को शुभ दीपावली! 🪔 pic.twitter.com/2bTpgSmrrS
">दीपावली का पावन पर्व अंधेरे पर उजाले की, अधर्म पर धर्म की विजय का प्रतीक है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 24, 2022
हर आंगन में ख़ुशहाल भारत के लिए दिये जलाएं, ख़ुशियां बांटें, मुस्कान फैलाएं - सभी को शुभ दीपावली! 🪔 pic.twitter.com/2bTpgSmrrSदीपावली का पावन पर्व अंधेरे पर उजाले की, अधर्म पर धर्म की विजय का प्रतीक है।
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 24, 2022
हर आंगन में ख़ुशहाल भारत के लिए दिये जलाएं, ख़ुशियां बांटें, मुस्कान फैलाएं - सभी को शुभ दीपावली! 🪔 pic.twitter.com/2bTpgSmrrS
انہوں نے کہا کہ ہمارا بھارت بھی ان چراغوں کی کڑی کی طرح ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ایک دیا بھی نہ بجھے۔ تب ہی ملک روشن ہوگا۔ اس دیوالی پر، اس تہوار کو اپنے خاندان سے باہر بھی منائیں، بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ، کسی بھی دوسری برادری، کسی بھی دوسرے علاقے یا زبان بولنے والے، کسی بھی دوسرے معاشی یا سماجی طبقے کے ساتھ، خوشیاں بانٹیں، چراغ روشن کریں اور مسکراہٹیں پھیلائیں۔
یہ بھی پڑھیں: Diwali 2022 کشتواڑ میں بھارتی فوج کی جانب سے دیوالی کا جشن
راہل گاندھی نے کہا کہ اسی سوچ کے ساتھ ہم نے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا ہے، ہر گاؤں، ہر شہر کے اندھیرے کو مل کر دور کرنا ہے۔ ملک کی شاندار ثقافت، اپنے خوبصورت تہواروں کی روایات کے لیے ہمیں کثرت میں وحدت کی ثقافت کو برقرار رکھنا ہوگا۔
یو این آئی