ETV Bharat / bharat

Hazrat Makhdoom Dargah مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کی حاضری - حضرت مخدوم درویش اشرف

گیا کے بیتھو میں واقع حضرت مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر پہنچ کر ڈی ایم نے حاضری دی۔ انہوں نے یہاں عقیدت کے ساتھ چادر پیش کر ملک و ریاست کی خوشحالی اور ترقی کی دعائیں مانگی۔ مخدوم درویش اشرف کا 542واں عرس منایا جارہا ہے۔

مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کی حاضری

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:44 PM IST

مخدوم درویش اشرف کے آستانے پر ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کی حاضری

گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع بیتھو شریف میں حضرت مخدوم درویش اشرف رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں ڈسٹرک مجسٹریٹ تیاگ راجن نے پہنچ کر حاضری دی۔ حضرت مخدوم درویش اشرف رحمة اللہ علیہ کا آستانہ شہر گیا سے قریب پانچ کلو میٹر شمال کی طرف گیا پٹنہ روڈ پر فلگوندی کے کنارے پر واقع ہے۔ یہ درگاہ بہار کی تیسری اور مگدھ کمشنری کی سب سے بڑی و قدیم درگاہ ہے۔ یہ درگاہ ہندو مسلم اتحاداور بھائی چارہ کا مرکز ہے۔ حضرت مخدوم درویش اشرف کا سالانہ پانچ روزہ عرس منایا جارہا ہے۔ اس موقو پر آج گیا ضلع کے مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے پہنچ کر درگاہ میں حاضری دی۔ یہاں انہوں نے اپنے سر پر بڑے ہی عقیدت کے ساتھ چادر اٹھاکر آستانے پر پہنچے اور انہوں نے خود سے چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ انہیں یہاں آستانے پر حاضری دیکر قلبی سکون اور اطمینان حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے ملک و ریاست کی خوشحالی، ترقی، خیرسگالی اور امن بھائی چارے کی خصوصی دعائیں مانگی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں بزرگوں کے آستانے سے بڑی عقیدت ہے کیونکہ ان بزرگوں کے در سے سچائی، امن، بھلائی اور انسانیت کا پیغام دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل آستانہ کے سجادہ نشین سید شاہ ارباب اشرف نے ڈی ایم تیاگ راجن کا پگڑی دے کر استقبال کیا۔ وہیں اس موقع پر جے بھیم کلب کے رکن نے آستانے کے باہر ڈی ایم کو شال اور بھیم راو امبیڈکر کی تصویر دیکر استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hussain Brothers Visits Ajmer Dargha پدم شری احمد حسین، محمد حسین کی اجمیر درگاہ میں حاضری

واضح رہے کہ مخدوم درویش اشرف رحمة اللہ علیہ کا 542واں عرس انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ دو مارچ سے منایا جارہا ہے اور یہ سلسلہ چھ مارچ تک جاری رہےگا۔ اس دوران عرس میں ملک وبیرون ملک سے آنے والے یہاں عقیدت مندوں کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سجادہ نشین حضرت سید شاہ ارباب اشرف نے بتایا کہ آج خرقہ پوشی اور محفل سماں کی خصوصی تقریب ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.