اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت اب شہریان کو پٹرول خریدنے سے پہلے اپنا ویکسی نیشن کارڈ دکھانا ہوگا۔ ضلع کلکٹر کے اس حکم نامہ سے شہریان میں تشویش پائی جارہی ہے۔
پٹرولیم اسوسی ایشن نے بھی ضلع کلکٹر کے حکم نامے پر اعتراض جتایا ہے۔ پٹرولیم اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلع کلکٹر کو چاہیئے کہ وہ ہر پٹرول پمپ پر کیمپ لگائیں اور جن لوگوں نے ٹیکہ نہیں لیا انہیں ٹیکہ لگوائیں کیونکہ ہر کسی سے کارڈ طلب نہیں کیا جاسکتا اور اس شرط سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار
ڈی ایم سنیل چوہان نے کہا کہ ضلع کلکٹر کی حیثیت سے ہم نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ہمارا مقصد عوام کو پریشان کرنا نہیں بلکہ صد فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنانا ہے، اس لیے پٹرول بھرنے سے پہلے پٹرول پمپ مالکان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ صارف نے ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا ہے یا نہیں۔ اگر صرف نے ٹیکہ لگوایا ہے تو اسے پٹرول دیا جائےگا ورنہ نہیں۔